مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 7- رجلٌ مات وترك أختيهِ لأبِيهِ وأمِّهِ ، وإِخوةً وأخواتٍ لأبٍ ، أو : ترك ابنته ، وبناتِ ابنه ، وابن ابنه. · حديث 31727
31727 - حکم بن جابر سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت نے اس رائے کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ یہ اہل جاہیلت کے فیصلوں میں سے ہے کہ مردوارث ہوں اور عورتیں وارث نہ ہوں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 7- A man who died and left his two sisters to his father and mother, and brothers and sisters to a father, or: he left his daughter, the daughter of his son, and the son of his son. · Hadith 31727
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 7- رجلٌ مات وترك أختيهِ لأبِيهِ وأمِّهِ ، وإِخوةً وأخواتٍ لأبٍ ، أو : ترك ابنته ، وبناتِ ابنه ، وابن ابنه. · حديث 31728
31728 - ابراہیم سے روایت ہے کہ مسروق حقیقی بہنوں اور علاتی بھائیوں اور علاتی بہنوں کے بارے میں حضرت عبداللہ کی رائے رکھتے تھے کہ دو تہائی کے علاوہ بچنے والے مال کو مردوں میں تقسیم کرنے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کے درمیان چنانچہ ایسا ہوا کہ وہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور جب وہ واپس آئے تو ان کی رائے ہو چکی تھی کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان باقی مال بھی تقسیم، ہو نا چاہیے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 7- A man who died and left his two sisters to his father and mother, and brothers and sisters to a father, or: he left his daughter, the daughter of his son, and the son of his son. · Hadith 31728
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 7- رجلٌ مات وترك أختيهِ لأبِيهِ وأمِّهِ ، وإِخوةً وأخواتٍ لأبٍ ، أو : ترك ابنته ، وبناتِ ابنه ، وابن ابنه. · حديث 31729
31729 - ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق مدینہ منورہ سے آئے تو ان سے علقمہ نے فرمایا کہ کیا حضرت ابن مسعود باوثوق آدمی نہیں تھےئ ؟ تو حضرت مسعوق نے فرمایا کہ ایسا ہر گز نہیں! لیکن میں نے حضرت زید بن ثابت اور اہل مدینہ کو دیکھا ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں کو مال می شریک کرتے ہیں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 7- A man who died and left his two sisters to his father and mother, and brothers and sisters to a father, or: he left his daughter, the daughter of his son, and the son of his son. · Hadith 31729
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 7- رجلٌ مات وترك أختيهِ لأبِيهِ وأمِّهِ ، وإِخوةً وأخواتٍ لأبٍ ، أو : ترك ابنته ، وبناتِ ابنه ، وابن ابنه. · حديث 31730
31730 - ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی حصہ ہے اور علاتی بھائیوں اور بہنوں کے لئے باقی مال ہے اس طرح کہ ایک مرد کے لئےد و عورتوں کے حصے کے برابر مال ہو گا یہ حضرت علی اور زید بن ثابت کی رائے ہے اور حضڑت عبداللہ کا فرمان کے مطابق مرنے والے کی دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی اور باقی میت کے بہن بھائیوں میں سے صرف مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 7- A man who died and left his two sisters to his father and mother, and brothers and sisters to a father, or: he left his daughter, the daughter of his son, and the son of his son. · Hadith 31730
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 8- فِي رجلٍ ترك ابنتيهِ، وابنة ابنِهِ ، وابن ابنٍ أسفل مِنها. · حديث 31731
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی دو بیٹیاں اور ایک پوتی اور ایک پڑ پوتا چھوڑ ا کہ اس کی بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی پڑپوتے کے لئے ہے اس طرح کےیہ اس سے اوپر اور اس کے ساتھ بہنوں کی طرف بھی ماللوٹایا جائے گا حضرت علی اور زید بنثابت کی رائے میں تو ایک مرد کو دو عورتوں کے حصوں کے برابر حصہ دیا جائے گا اور اس سے نیچے کے کسی شخص کی طرف مال نہیں لوٹایا جائے گا اور حضرت عبداللہ کے قول کے مطابق اس آدمی کی دو بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال اور اس کے پوتے کے لئے باقی ہے باقی مال اس کی بہن پر نہیں لوٹایا جائے گا اور نہ اس پوتے سے اوپر کی کسی عورت پر کچھ لوٹایا جائے گا اس وجہ سے کہ ان بہنوں نے دو تہائی پورا وصول کر لیا ہے ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 8- In a man who left his two daughters, the daughter of his son, and the son of a son below her. · Hadith 31731
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 9- فِي ابنةٍ ، وابنةِ ابنٍ ، وبنِي ابنٍ ، وبنِي أختٍ لأبٍ وأمٍّ ، وأخٍ وأخواتٍ لأبٍ. · حديث 31732
اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بیٹی پوتی پوتوں حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بہن بھائیوں کے بارے میں آس طرح تقسیم فرمایا کرتے تھے کہ بیٹی کو نصف مال دیتے پھر دیکھتے اگر اتنا مال بچتا کہ مردوں کو دیں تو اس کو چھٹے حصے سے زائد ملتا ہے تو اس کو چھٹے حصے سے زیادہ نہیں دیتے تھے اور اگر چھٹے حصے سے کم ملتا تو اس کو دے دیتے تھے اور اس پر نقصان لازم نہیں کرتے تھے اور دوسرے اصحاب نبی فرماتے تھے کہ اس عورت کے لئے نصف مال ہے اور باقی مال اس طرح تقسیم ہو گا کہ ایک آدمی کو دو عورتوں کے برابر حصہ دیا جائے گا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 9- In a daughter, daughter of a son, son of a son, a sister of a father and a mother, and a brother and sisters of a father. · Hadith 31732
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 10- فِي بنِي عمٍّ ، أحدهم أخٌ لاِمٍّ. · حديث 31733
شعبی فرماتے ہیں کہ حضر علی اور حضرت زید ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو فرمای کرتے تھے کہ اس کو چھٹا حصہ دیا جائے گا اور باقی اس کے اور دوسرے چچا زاد بھائیوں کے درمیان تقسیم ہو گا اور حضرت عبداللہ اسی چچا زاد کو پورا مال دلواتے تھے ۔
الشَّعْبِيِّ، ← مُغِيرَةَ، ← جَرِيرٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 10- In my cousins, one of them is a sibling brother. · Hadith 31733
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 10- فِي بنِي عمٍّ ، أحدهم أخٌ لاِمٍّ. · حديث 31734
31734 - حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس ان چچا زاد بھائیوں کا مسئلہ لایا گیا جن میں سے ایک ماں شریک بھائی تھا جبکہ حضرت ابن مسعود نے اس ماں شریک کو پورا ماں شریک کو پورا مال دیا تھا حضرت علی نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ابو عبدالرحمٰن پر رحم فرمائے وہ بلاشبہ فقیہ تھے اگر میں ہوتا تو اس کو چھٹا حصہ دیتا اور پھر وہ مال میں ڈوسرے چچا زاد بھائیوں کا شریک ہوتا ۔
31735 - محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو حضرت عبداللہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ فرمایا کرتے تھے ۔
31736 – ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس عورت نے مرتے وقت چچا زاد بھائی چھوڑے جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی ہو اس کئے بارے میں حضرت عمر حضرت علی اور حضرت زید نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے ماں شریک بھائی کو چھا حصہ ملے گا اور پھر وہ مال میں دوسروں کے ساتھ شریک ہو گااور اس کے بارے میں حضرت عبداللہ نے فیصلہ فرمایا کہ مال اسی کو ہی ملے گا نہ کہ اس میت کےد وسرے چچا زاد بھائیوں کو ۔
فُضَيْلٍ ← بسَّامٍ ← ابْنُ فُضَيْلٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 29- Book of the statutes › 10- In my cousins, one of them is a sibling brother. · Hadith 31736
مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 11- فِي بنِي عمٍّ أحدهم زَوج. · حديث 31737
حکیم بن عقال فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس دوچچا بھائیوں کے بارے میں مسئلہ لایا گیا جن میں سے ایک شوہر تھا اور دوسرا ماں شریک بھائی تھا آپ نے حضرت شریح سے فرمایا کہ اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ حضرت شریح نے فرمایا کہ شوہر کے لئے نصف ہے اور باقی بھائی ہے لئے حضرت علی نے ارشاد فرمایا : کیا آپ کی یہی رائے ہے ؟ انہوں نے فرمایا : میری رائے تو یہی ہے چنانچہ حضرت علی نے شوہر کو نصف مال دے دیا اور بھائی کو چھٹا حصہ دے دیا اور باقی دونوں کے درمیان تقسیم فرما دیا ۔
31738 - ابراہیم سے روایت ہے کہ وہ عورت جس نے تین چچا زاد بھائیوں کو چھوڑ ا جن میں سے ایک اس کا شوہر تھا اور دوسرا اس کا ماں شریک بھائی تھا اس کے بارے میں حضرت علی اور حضرت زید فرماتے ہیں کہ نصف مال شوہر کے لئے اور چھٹا حصہ مال شعریک بھائی کے لیے ہو گا اور باقی ان کے درمیان برابر کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا اور حضرت ابن مسعود نے فرمایا کہ نصف مال شوہر کے لئے اور باقی مال ماں شریک بھائی کے لیے ہے ۔