مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 57- فِي الرَّجُلُ إِذَا أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَأُحْصِرَ. · حديث 13241
13241- حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : خَرَجْنَا عُمَّارًا حَتَّى إذَا كُنَّا بِذَاتِ الشُّقُوقِ ، لُدِغَ صَاحِبٌ لَنَا ، فَاعْتَرَضْنَا الطَّرِيقَ نَسْأَلَ مَا نصنعُ بِهِ ؟ فَإِذَا ابْنُ مَسْعُودٍ فِي رَكْبٍ ، فَقُلْنَا : لُدِغَ صَاحِبٌ لَنَا ؟ فَقَالَ : اجْعَلُوا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ صَاحِبِكُمْ يَوْمَ أَمَارَةٍ ، وَلْيُرْسِلُ بِالْهَدْيِ ، فَإِذَا نُحِرَ الْهَدْيُ فَلْيُحِلَّ ، وَعَلَيْهِ الْعُمْرَةُ.
حضرت عبدالرحمٰن بن یزید رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے ساتھ عمرہ کرنے کے لیے نکلے جب ہم ذات الشقوق جگہ پر پہنچےتو ہمارے ایک ساتھی کو سانپ نے ڈس لیا، ہم نے راستہ میں کسی ایسے شخص کو تلاش کر نا شروع کر دیا جس سے اس کے متعلق دریافت کریں کہ اب اس کا کیا کریں؟ اچا نک ہم نے دیکھا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بھی قافلے میں ہیں، ہم نے عرض کیا ہمارے ساتھی کو سانپ نے ڈس لیا ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اپنے اور اپنے ساتھی کے درمیان کوئی دن خاص کر لو اور اس کی طرف سے قربانی کا جانوربھیجو، جب وہ جانورقربان ہو جائےتو وہ شخص اس دن حلال ہو جائےاس پر اس عمرہ کی قضاء ہے۔
عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُعَاوِيَةَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 57- In a man, when he lives with Umrah, he is restricted. · Hadith 13241
