مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 55- يجامع في اعْتِكَافِهِ مَا عَلَيْهِ فِي ذَلِكَ ؟. · حديث 12585
12585- حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ مَعبَد ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ اعْتِكَافَ شَهْر فِي الْمَسْجِدِ ، فَاعْتَكَفَتْ تِسْعَةً وَعِشْرِينَ يَوْمًا ، ثُمَّ حَاضَتْ فَرَجَعَتْ إلَى أَهْلِهَا ، ثُمَّ طَهُرَتْ فَوَقَعَ عَلَيْهَا زَوْجُهَا ، قَالَ : فَجِئْت سَالِمًا وَالْقَاسِمَ ، فَقَالا : اذْهَبْ إلَى سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، ثُمَّ ائْتِنَا ، قَالَ : فَذَهَبْت إلَى سَعِيدٍ فَسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ : خانا حَدًّا مِنْ حُدُودِ اللهِ ، وَأَخْطَآ السُّنَّةَ ، وَعَلَيْهَا أَنْ تَسْتَأْنِفَ ، قَالَ : فَرَجَعْت إلَى الْقَاسِمِ وَسَالِمٍ فَأَخْبَرْتُهُمَا بِمَا قَالَ : فَقَالاَ : ذَلِكَ رَأْيُنَا.
حضرت موسیٰ بن معبد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ان کے اہل میں سے ایک عورت مہینے کے لیے مسجد میں اعتکاف بیٹھی ، وہ انتیس دن بیٹھی تھی کہ اس کو حیض آ گیا تو وہ اپنے گھر واپس آ گئی پھر وہ پاک ہوئی تو اس کے شوہر نے اس سے شرعی ملاقات کر لی ، حضرت موسیٰ کہتے ہیں کہ میں حضرت سالم رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت قاسم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا ، آپ دونوں نے مجھ سے فرمایا: پہلے حضرت سعید بن المسیب رحمتہ اللہ علیہ کے پاس جا پھر ہمارے پاس آ نا ، میں حضرت سعید بن المسیب رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ سے اس بارے میں در یافت کیا ، آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: دونوں نے حدوداللہ میں خیانت کی ہے اور سنت کے خلاف کیا ہے،عورت پر لازم ہے کہ وہ پھر دوبارہ اعتکاف بیٹھے ( شروع سے ) حضرت موسیٰ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں پھر حضرت سالم رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت قاسم رحمتہ اللہ علیہ کے پاس گیا آپ کو بتایا جوانہوں نے کہا تھا ، دونوں حضرات رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا یہی ہماری بھی رائےہے۔
مُوسَى بْنِ مَعبَد ← عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 55- He has intercourse with his i'tikaaf, what is the reason for that? · Hadith 12585
