مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 305- مَنْ قَالَ يُتِمُّ مَعَ الإِمَامِ مَا بَقِيَ ، وَيَجْعَلُ الْبَاقِيَ تَطَوُّعًا. · حديث 4887
4887- حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِيرَةُ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ؛ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيرى أَنَّهُمْ صَلَّوْا ، فَافْتَرَضَ الصَّلاَة فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ فَأُقِيمَتِ الصَّلاَة ، قَالَ : يَدْخُلُ مَعَ الإِمَامِ فِي صَلاَتِهِ ، فَإِذَا صَلَّى مَعَ الإِمَامِ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يُسَلِّم ، ثُمَّ يَجْعَلُ الرَّكْعَتَيْنِ الأُخْرَيَيْنِ مَعَ الإِمَامِ تَطَوُّعًا.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی مسجد میں آئے ، وہ یہ سمجھے کہ لوگ نماز پڑھ چکے ہیں ، لٰہذا وہ فرض نماز پڑھنے کے لئے نیت باندھ لے ، ابھی اس نے دورکعتیں ہی مکمل کی تھیں کہ نماز کے لئے اقامت ہو گئی ۔ اب وہ امام کے ساتھ اس کی نماز میں داخل ہو جائے ، جب امام دو رکعتیں پڑھ لے ( تو اس کی چار مکمل ہو گئیں ) اب سلام پھیر کر باقی نماز میں امام کے ساتھ شریک رہے اور امام کے ساتھ آخری دو رکعتوں کو نفل بنالے۔
مُغِيرَةَ، ← هُشَيْمٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 305- He who says what is done with the imam will do what is left, and he will make the rest volunteer. · Hadith 4887
