حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا : نذر معصیت کی نہیں ہے، اور اس چیز میں جس کا انسان مالک نہ ہو۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12272
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12273
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ کی اطاعت کی نذر مانے اس کو چاہیے کہ اللہ کی اطاعت کرے اور جو اللہ کی نافرمانی کی نذر مانے اس کو چاہیے کہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12273
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12274
حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: نذر کسی چیز کو آگے پیچھے نہیں کرتی، لیکن اللہ پاک اس کے ذریعہ سےبخیل سے نکالتا ہے، پس گناہ اور نافرمانی کی نذر کو پورا نہیں کیا جائے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12274
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12275
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12275
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12276
حضرت نعمان بن قیس اپنی خالہ حضرت ملیکہ رحمتہ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبیدہ رضی اللہ عنہ سے نذر کے متعلق سوال کیا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر کوئی نذر اللہ کی اطاعت کی ہو تو اس کو پورا کردو، اور جو نذر شیطان کی اطاعت کی ہو اس کو نہیں پورا کیا جائے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12276
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12277
حضرت مسروق رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نذر دو طرح کی ہے، ایک نذر اللہ کے لئے ہے اور دوسری نذرشیطان کے لئے ہے، پس جو نذر اللہ کے لئے ہو اس کو پورا کرنا بھی ہے اور اس میں کفارہ بھی ہے، اور جو نذر شیطان کے لئے ہے اس کو پورا کرنا نہیں ہے اور اس میں کفارہ بھی نہیں ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12277
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12278
حضرت علقمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نذر دو طرح کی ہیں ، پس جو نذر اللہ کےلئے ہو اس کو پورا کرو، اور جو نذر شیطان کے لئے ہو اس کو پورا مت کرو، اور تیرے ذمہ اس کا کفارہ ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12278
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12279
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12279
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12280
حضرت سعید بن جبیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور پوچھا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ میں قعیقعان میں رات تک برہنہ کھڑا رہوں گا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا شیطان چاہتا ہے تیرا ستر ظاہر کردے اور لوگ تجھ پر ہنسیں، اپنے کپڑے پہن اور حجراسود کے پاس جا کر دو رکعت نماز ادا کر۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12280
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12281
حضرت ثابت بن الضحاک انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی پر اس چیز کی نذر نہیں ہے جس کا وہ مالک نہیں ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12281
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12282
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے معصیت کی نذر سے متعلق دریافت فرمایا کہ اس کو پورا کیا جائے گا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12282
مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 1- مَنْ قَالَ لاَ نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ وَلاَ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ. · حديث 12283
حضرت قیس رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ احمس کی ایک خاتون کے پاس گئے جو اپنے خیمہ میں خاموش بیٹھی تھی ، وہ آپ رضی اللہ عنہ کی طرف اشارے کر رہی تھی لیکن بات نہیں کر رہی تھی، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا اس کو کیا ہوا یہ بات نہیں کر رہی؟ لوگوں نے بتایا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ وہ خاموش رہ کر حج کرے گی، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بات کر ، یہ تیرے لئے جائز نہیں ہے ، یہ جاہلیت کے کاموں میں سے ہے۔
قَيْسٍ ← بَيَانٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 1- He who says, We do not vow in disobeying God, nor do they possess it. · Hadith 12283