مصنف ابن أبي شيبة · 10- كتاب الطَّلاَقِ ‹ 266 - مَا قَالُوا ؛ فِي الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَامِلٌ فَتَضَعُ ؟. · حديث 19587
19587- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ , عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَانَتْ أُمُّ كُلْثُومٍ تَحْتَ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ ، وَكَانَ رَجُلاً شَدِيدًا عَلَى النِّسَاءِ فكرهته فَسَأَلَتْهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا وَهِيَ حَامِلٌ , فَأَبَى , فَلَمَّا ضَرَبَهَا الطَّلْقُ أَلَحَّتْ عَلَيْهِ فِي تَطْلِيقَةٍ , فَطَلَّقَهَا وَاحِدَةً وَهُوَ يَتَوَضَّأُ , ثُمَّ خَرَجَ فَأَدْرَكَهُ إنْسَانٌ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ قَدْ وَضَعَتْ حَمْلَهَا ، قَالَ : خَدَعَتْنِي خَدَعَهَا اللَّهُ ، فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ وَأَخْبَرَهُ بِاَلَّذِي صَنَعَتْ فَقَالَ : سَبَقَ كِتَابُ اللهِ فِيهَا ، اخْطُبْهَا فَقَالَ : إنها لاَ تَرْجِعُ لِي أَبَدًا
حضرت عمرو بن میمون رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ام کلثوم رضی اللہ عنہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں ۔وہ عورتوں پر سختی کرنے والے آدمی تھی۔جس کی وجہ سے وہ انہیں ناپسند کرتی تھیں ۔انہوں نے حالتِ حمل میں حضرت زبیر رضی الللہ عنہ سے طلاق کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے منع کر دیا ۔جب انہیں دردِزہ ہونے لگا تو انہوں نے ایک طلاق کا پرزور مطالبہ کیا حضرت زبیر وضو کررہے تھے انہوں نے ایک طلاق دے دی ۔جب وہ باہرآئے تو انہیں کسی نے بتایا کہ حضرت ام کلثوم نے بچے کو جنم دےدیا ہے۔حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ اس کا ناس کرے اس نے مجھے دھوکہ دیا! پھر وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے قصہ عرض کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کی کتاب غالب آگئی ،تم انہیں نکاح کا پیغام بھیج سکتے ہو۔حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اب وہ میرے نکاح میں کھبی واپس نہیں آئیں گی۔
أَبِيهِ ← عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ1 ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 266 - What did they say: In a man who divorces his wife while she is pregnant, she gives birth? · Hadith 19587
