حضرت مثنی بن بلال العبدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ان حضرات نے بیان کیا ہے کہ جب حضرت زید بن صوحان کوجنگ جمل میں جب زخم لگا تو وہ اس وقت وہاں موجود تھے ۔ حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا میرے کپڑے میرے اوپر کس دو ، اور میرے اوپر سے خون اور مٹی کونہ دھونا کیونکہ میں لڑنے والا انسان ہوں۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ سے جب شہید کو غسل دینے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے حضرت حجر بن عدی کی حدیث بیان فرمائی کہ حضرت حجر بن عدی نے شہادت سے پہلے اپنے گھر کے ایک فرد سے کہا: فرمایا: میرا خون مت دھونا، اور میرے ہتھیار مجھ سے الگ نہ کرنا اور مجھے میرے انہی کپڑوں میں دفن کرنا، بیشک میں اور حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کل ایک ہی دستر خوان پر ملاقات کریں گے ۔
ابْنِ سِيرِينَ، ← هِشَامٍ ← أَبُو أُسَامَةَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 30- In a man is killed, or he is martyred, is buried as he is, or was washed. · Hadith 11104
مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 30- في الرجل يُقْتَلُ ، أَوْ يُسْتَشْهَدُ يُدْفَنُ كَمَا هُوَ ، أَوْ يُغَسَّلُ. · حديث 11105
حضرت عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ قادسیہ کے دن حضرت سعد بن عبید القاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : ہم کل ان شاء اللہ دشمن سے ملاقات کرنے والے ہیں اور ہم شہیدوں میں سے ہوں گے، تم لوگ ہمارے خون کو مت دھونا اور ہمیں ہمارے انہی کپڑوں میں کفن دینا ۔
حضرت عیزاربن حارث رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان جنگ جمل کے دن فرمایا : مجھے دفنا دینا اور میرا خون نہ دھونا اور موزے اتار دینا لیکن کپڑے نہ اتارنا ۔ کیونکہ میں ان سب چیزوں کو قیامت کے دن اپنے حق میں پیش کروں گا ۔
حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب مقتول (میدان جہاد) سے اٹھا یا جائے گا تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا، اور اگر اس کو اٹھایا اور اس میں زندگی کی کچھ رمق باقی ہے تو اس کے ساتھ وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جو دوسروں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
حضرت عامر رحمۃ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو چوروں نے قتل کر دیا ہے ؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا ۔
يُدْفَنُ فِي ثِيَابِهِ وَلاَ يُغَسَّلُ. ← عَامِرٍ فِي رَجُلٍ قَتَلَهُ اللُّصُوصُ ← عيسى بن أبي عزة ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 30- In a man is killed, or he is martyred, is buried as he is, or was washed. · Hadith 11114