مصنف ابن أبي شيبة · 5- كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ 20- فِي صَدَقَةِ الْغَنَمِ ، مَتَى تَجِبُ فِيهَا ؟ وَكَمْ فِيهَا ؟ · حديث 10057
10057- حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَتَبَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم كِتَابَ الصَّدَقَةِ فَقَرَنَهُ بِسَيْفِهِ ، أَوَ قَالَ : بِوَصِيَّتِهِ وَلَمْ يُخْرِجْهُ إلَى عُمَّالِهِ حَتَّى قُبِضَ ، عمِلَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى هَلَكَ ، وَعَمِلَ بِهِ عُمَرُ : فِي صَدَقَةِ الْغَنَمِ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ إلَى عِشْرِينَ وَمِئَةٍ ، فَإِنْ زَادَتْ فَشَاتَانِ إلَى مِئَتَيْنِ ، فَإِنْ زَادَتْ فَثَلاَثٌ إلَى ثَلاَثِ مِئَةٍ ، فَإِنْ زَادَتْ فَفِي كُلِّ مِئَةِ شَاةٍ شَاةٌ ، لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ حَتَّى تَبْلُغَ الْمِئَةَ ، وَلاَ يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ ، وَلاَ يُجْمَعُ بَيْنَ مُفْتَرِقٍ ، وَمَا كَانَ مِنْ خَلِيطَيْنِ ، فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بِالسَّوِيَّةِ.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکامات لکھے اور ان کو اپنی تلوار کے ساتھ رکھ لیا اور اسکو زکوٰۃ وصول کرنے والوں کے لئے نہیں نکالا یہاں تک کہ آپ دار فانی سے دارالبقاء کی طرف کو چ کر گئے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اس پر عمل پیرا رہے یہاں تک کہ دارفانی سے ہجرت کر گئے، اور آپ رضی اللہ عنہ کے بعد پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس پر عمل پیرا رہے ۔ اس میں بکریوں کی زکوٰۃ سے متعلق تحریر تھا کہ چالیس بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃ ہے ایک سو بیس بکریوں تک۔پھر اگر ایک سو بیس سے زائد ہو جائیں تو اس پر دو بکریاں ہیں دو سو تک ۔پھر اگر دوسو سے زائد ہو جائیں تو تین بکریا ں ہے ۔ پھراگر اس پر ایک بکری زائد ہو جائے تو ہر سو بکریوں یہ ایک بکری ہے اور پھر کچھ نہیں ہے ( درمیانی عدد پر) یہاں تک کے پھر سو ہو جائیں۔اور مجتمع کو الگ الگ نہیں کیا جائے گا اور الگ الگ کو مجتمع نہیں کیا جائے گا، اور اگر دوشریک ہوں تو وہ بعد میں آپ میں ایک دوسرے سے برابر رجوع کر لیں گے۔
رَسُولُ اللهِ كِتَابَ الصَّدَقَةِ فَقَرَنَهُ بِسَيْفِهِ أَوَ ← ابْنِ عُمَرَ ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ← عَبَّادُ بْنُ عَوَامٍّ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 5- The Book of Zakat › 20- In the charity of the flock, when shall it be given? How many in it? · Hadith 10057
