مصنف ابن أبي شيبة · 9- كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ 129 - في العبد يَتَزَوَّجُ بِغَيْرِ إذْنِ مَوْلاَهُ فَيُعْطِي الصَّدَاقَ فَيُعْلَمُ بِهِ. · حديث 17123
17123- حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى , عَنْ دَاوُدَ , عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ غُلاَمًا لأَبِي مُوسَى ، وَكَانَ صَاحِبَ إبِلِهِ تَزَوَّجَ أَمَةً لِبَنِي جَعْدَةَ وَسَاقَ إلَيْهَا خَمْسَ ذَوْدٍ فَحُدِّثَ أَبُو مُوسَى فَأَرْسَلَ إلَيْهِمْ : أَرْسِلُوا إلَيَّ غُلاَمِي وَمَالِي ، فَقَالُوا : أَمَّا الْغُلاَمُ فَغُلاَمُكَ , وَأَمَّا الْمَالُ فَقَدَ اسْتَحَلَّ بِهِ فَرْجَ صَاحِبَتِنَا فَاخْتَصَمُوا إلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فَقَضَى لَهُمْ عُثْمَانُ بِخُمُسَي مَا اسْتَحَلَّ بِهِ فَرْجَ صَاحِبَتِهِمْ وَرَدَّ عَلَى أَبِي مُوسَى ثَلاَثَةَ أَخْمَاسِهِ.
حضرت عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا ، جو ان کے اونٹوں کا نگران بھی تھا۔ اس نے بنو جعدہ کی ایک باندی سے شادی کی اور اسے مہر میں پانچ اونٹ دئیے ۔ جب حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو اس بات کا پتہ چلا تو انہوں نے بنو جعدہ کو پیغام بھجوایا کہ میرا غلام اور میرا مال مجھے واپس کرو۔ انہوں نے کہا کہ غلام تو آپ کا ہی ہے البتہ وہ مال اب عورت کا مہر بن گیا۔ یہ مقدمہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ پورے مال کے دو حمس تو عورت کا مہر ہوں گے اور تین خمس ابو موسیٰ اشعری کو دے دئیے جائیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ أَنَّ غُلاَمًا لأَبِي مُوسَى ← دَاوُدُ، ← عَبْدُ الْأَعْلَى
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 9- The book of marriage › 129 - In a servant, he marries without the permission of his wife, so he gives the dowry and he becomes aware of it. · Hadith 17123
