مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 511- في البيت مَا كَانَتْ كِسْوَتُهُ. · حديث 16065
16065- حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ , عَنْ عَجُوزٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ ، قَالَتْ : قدْ أُصِيبَ ابْنُ عَفَّانَ وَأَنَا ابْنَةُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً ، قَالَتْ : وَلَقَدْ رَأَيْت الْبَيْتِ ، وَمَا عَلَيْهِ كِسْوَةٌ ، إِلاَّ مَا يَكْسُوهُ النَّاسُ الْكِسَاءُ الأَحْمَر يُطْرَحُ عَلَيْهِ , وَالثَّوْبُ الأَبْيَضُ , وَالْكِسَاءُ الصُّوفُ ، وَمَا كُسِيَ مِنْ شَيْءٍ عُلِّقَ عَلَيْهِ ، وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ ، وَمَا عَلَيْهِ ذَهَبٌ ، وَلاَ فِضَّةٌ ، قَالَ مُحَمَّدٌ : إنَّ الْبَيْتَ لَمْ يَكُنْ يُكْسَى عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ ، وَلاَ عُمَرَ ، وَإِنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ كَسَاهُ الْوَصَائِلَ وَالْقَبَاطِيَّ ، وَالْوَصَائِلُ ثِيَابٌ يَمَانِيَّةٌ.
حضرت محمد بن اسحاق ؒ سے مروی ہے کہ مکہ کی ایک عمر رسیدہ خاتون فرماتی ہیں کہ جب حضر ت ابن عفان ؒ کی شہادت ہوئی اس وقت میں چودہ سال کی لڑکی تھی ، میں نے کعبہ کو اس حال میں دیکھا کہ اس پر کوئی چادر وغیرہ نہ تھی مگر جو لوگوں نے اس پر چڑھا دیا تھا ، ایک سرخ رنگ کی چادر جو لوگوں نے اس پر ڈال دی تھی اور سفید کپڑا ، اور اونی چادر اور کوئی ایسی چیز نہیں پہنائی گئی تھی جو خانہ کعبہ پر لٹکائی ہوئی ہو (یعنی غلاف بنایا گیا ہو)۔ تحقیق میں نے بیت اللہ کو اس حال میں دیکھا اس پر کوئی سونا ، چاندی نہ تھا ، حضرت محمد ؒ راوی فرماتے ہیں کہ حضرات شیخین ؓ کے دور میں خانہ کعبہ پر غلاف نہیں چڑھایا گیا تھا، بیشک حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ نے مقری اور یمنی چادریں (غلاف ) اس پر چڑھائیں۔
عَجُوزٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← عَبْدُ الْأَعْلَى
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 511- At home, it was not his clothing. · Hadith 16065
