مصنف ابن أبي شيبة · 5- كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ 147- في الواليين يُرِيدَانِ الصَّدَقَةَ مِنَ الرَّجُلِ. · حديث 10868
10868- عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ حَيَّانَ السُّلَمِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ يَجِيئُنِي مُصَدِّقُو ابْنِ الزُّبَيْرِ فَيَأْخُذُونَ صَدَقَةَ مالي وَيَجِيءُ مُصَدِّقُو نَجْدةَ فَيَأْخُذُونَ ؟ قَالَ : أَيُّهُمَا أَعْطَيْت أَجْزَأَك.
حضرت حیان السلمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ میرے پاس حضرت عبداللہ بن زبیر کے زکوٰۃ وصول کرنے والے آتے ہیں اور میرے مال میں سے زکوٰۃ وصول کرتے ہیں۔ اور نجدہ کے مصدق آتے ہیں اور وہ وصول کرتے ہیں (میں کیا کروں؟) آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تو جس مرضی کو ادا کردے تیری طرف سے کافی ہے۔
حَيَّانَ السُّلَمِيِّ، ← حُمَيْدٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← عَفَّانُ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 5- The Book of Zakat › 147- In the Viceroys, they want charity from a man. · Hadith 10868
