مصنف ابن أبي شيبة · 5- كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ 51- مَنْ قَالَ يُزَكِّيِهِ إذَا اسْتَفَادَهُ. · حديث 10325
10325- حَدَّثَنَا مُعْتَمِر ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ : إذَا كَانَ لِلرَّجُلِ شَهْرٌ يُزَكِّي فِيهِ فَأَصَابَ مَالاً فَأَنْفَقَهُ ، فَلَيْسَ عَلَيْهِ زَكَاةُ مَا أَنْفَقَ ، وَلَكِنْ مَا وَافَى الشَّهْرَ الَّذِي يُزَكِّي فِيهِ مَالَهُ زَكَّاهُ ، فَإِنْ كَانَ لَيْسَ لَهُ شَهْرٌ يُزَكِّي فِيهِ فَاسْتَفَادَ مَالاً ، فَلْيُزَكِّهِ حِينَ يَسْتَفِيدُهُ.
حضرت مکحول رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیںکہ جب کوئی شخص کسی مہینے میں زکوۃ ادا کرے پھر اسی مہینے اس کو کچھ اور مال ملے اور وہ اس کو خرچ کر دے تو جو مال اس نے خرچ کیا ہے اس پر زکوۃ نہیں ہے ۔ لیکن جس مہینے اس نے زکوۃ ادا کی اور اس کو کچھ مال ملا جو پورا مہینہ اس کے پاس رہا اس پر زکوۃ ادا کرنی پڑے گی ۔ اور اگر جس مہینے اس نے زکوۃ ادا نہیں کی اس مہینے اس کو کچھ مال ملا تو جس وقت اس کو فائدہ ہوا اسی وقت اس پر زکوۃ ادا کرنا پڑ گی ۔ ( اس پر سال گذرنا شرط نہیں ہے )۔
مَكْحُولٌ ← بُرْدٍ، ← مُعْتَمِرٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 5- The Book of Zakat › 51- He who praises him, if he takes advantage of it. · Hadith 10325
