مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 695- مَنْ كَانَ يُطِيلُ فِي الأُولَيَيْنِ فِي كُلِّ صَلاَةٍ. · حديث 7841
7841- حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ : أَنَّ أُنَاسًا شَكَوْا سَعْدًا إلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ وَشَكَوْهُ فِي الصَّلاَة ، قَالَ : فَكَتَبَ إلَيْهِ عُمَرُ فَقَدِمَ عَلَيْهِ ، قَالَ : فَذَكَرَ الَّذِي شَكَوْهُ فِيهِ وَذَكَرَ أَنَّهُمْ شَكَوْهُ فِي الصَّلاَة ، فَقَالَ سَعْدٌ : إنِّي لأُصَلِّي بِهِمْ صَلاَةَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، إنِّي لأَرْكُدُ بِهِمْ فِي الأُولَيَيْنِ وَأَحْذِفُ بِهِم فِي الأُخْرَيَيْنِ ، قَالَ : ذَلِكَ الظَّنُّ بِكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ.
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی شکایت کی اور ان کے طریقہ نماز پر اعتراض کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خط لکھ کر بلوایا جب وہ آئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں لوگوں کی شکایت اور طریق نماز پر اعتراض سے آگاہ کیا۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انداز نماز کے مطابق نماز پڑھاتا ہوں ، میں پہلی دو رکعتوں کو لمبا کرتا ہوں اور دوسری دو رکعتوں کو مختصر رکھتا ہوں۔ یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے ابو اسحاق! میرا تمہارے بارے میں یہی گمان تھا۔
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← هُشَيْمٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 695. Whoever prolongs the first two prayers in every prayer? · Hadith 7841
