مصنف ابن أبي شيبة · 7- كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ وَالْكَفَّارَاتِ ‹ 107- الرجل يَجْعَلُ عَلَيْهِ بَدَنَةً. · حديث 12779
12779- حدَّثَنَا أبُو خَالِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَجُلاً نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ بَدَنَةً ، فَأَتَى عَبْدَ اللهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَقَالَ : الْبُدْنُ مِنَ الإِبِلِ ، وَلاَ تُنْحَرُ إلاَّ بِمَكَّةَ ، إلاَّ إِنْ نَوَى مَنْحَرًا فَحَيْثُ نَوَى ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَسَبْعٌ مِنَ الْغَنَمِ ، قَالَ : وَسَأَلْت سَالِمًا فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ : وَسَأَلْت سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، فَقَالَ : مِثْلَ ذَلِكَ ، إلاَّ إِنَّهُ قَالَ : فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَعَشَرَةٌ مِنَ الْغَنَمِ ، قَالَ : وَسَأَلْت خَارِجَةَ بْنَ زَيْدٍ وَأَخْبَرتهُ بِمَا قَالَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ : مَا أَدْرَكْت أَصْحَابَنَا يَعُدُّونَهَا إلاَّ سَبْعًا مِنَ الْغَنَمِ.
حضرت عمرو بن عبداللہ انصاری رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ اونٹ ذبح کرے گا ، وہ حضرت عبداللہ بن محمد بن علی رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آ یا تو آپ نے فرمایا: بدنتہ اونٹ میں سے ہے اوراس کو مکہ میں ذبح کیا جائے، البتہ اگر کہیں اور نیت کی تو وہاں ذبح کیا جائےگا جہاں نیت کی اور اگر وہ نہ پائےتو سات بکریاں کر لے، پھر میں نے حضرت سالم رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا انہوں نے بھی اسی طرح کہا ، پھر میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا انہوں نے بھی یہی کہا سوائے اس کے کہ اگر وہ نہ ملے تو دس بکریاں، پھر میں نے حضرت خارجہ بن زید رحمتہ اللہ علیہ کو بتایا جو ان حضرات نے کہا تھا آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا: میں نے اپنے اصحاب میں سے کسی کونہیں پایا جواس کو شمار کر تے ہوں مگر سات بکریوں کے مقابلہ میں ۔
عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ الأَنْصَارِيِّ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو خَالِدٍ؛
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 7 - The Book of Faith, Vows and Atonement. › 107- A man makes a fat on him. · Hadith 12779
