حضرت حجاج بن عمرو الانصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوفر ماتے ہوئے سنا: جوشخص حج کا ارادہ کرے(اور احرام باندھ لے ) پھر اس کی ٹانگ وغیرہ ٹوٹ جائےیاوہ لنگڑاہو جائےتو وہ احرام کھول دے اس پر حج کی قضاء ہے۔ راوی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ کے سامنے اس حدیث کا ذکر کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے سچ کہا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13229
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13230
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے برابری کا حکم فرمایا ہے، کیا وہ تم سے زیادہ وصول کرے گا ؟ حج کے بدلے حج اور عمرہ کے بد لے عمرہ ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13230
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13231
حضرت عکرمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کا احرام باند ھے پھروہ محصور ہو جائےتو اس پرہدی ہے، پھر اگر اس کے لیے وقت نکل آئےتو اس کو عمرہ بنالے اور آ ئند ہ حج کرے لیکن اس پر قربانی نہیں ہے اور اگر وہ اس کو مؤخر کر دے یہاں تک کہ حج ہو جائےتو اس پر آئندہ سال حج اور عمرہ دونوں ہیں اور جوہدی اس کو میسر ہواور اگر وہ ہدی نہ پائےتو تین روزے اس طرح رکھے کہ آخری روز ہ یوم عرفہ میں ہو۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13231
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13232
حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس کے متعلق حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ عنہ نے سوال کیا؟ میں نے ان کوخبر دی، پھراپنے ہاتھ کے ساتھ اس طرح فرمایا اور انگو ٹھے کے سر کو شہادت کی انگلی کے سرے پر رکھا جس طرح کنکری وغیرہ پھینکی جاتی ہے ،اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13232
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13233
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے خطبہ ارشادفرمایا: اے لوگو!اللہ کی قسم حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع اس طرح نہیں ہے جس طرح تم لوگ کہتے ہو، بلکہ حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع اس طرح ہوتا ہے کہ کوئی شخص حج کا احرام باند ھے پھر اس کو مرض یا کوئی چیزمحصور کر دے یہاں تک کہ ایام حج گزر جائیں پھر وہ آئےاور اس حج کوعمرہ میں تبد یل کرے اور آئندہ سال حج تمتع کرے اور ہدی بھی بھیجے ( قربانی کرے) یہ ہے حج کاعمرہ کے ساتھ تمتع کرنا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13233
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13234
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13234
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13235
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13235
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13236
13236- حدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عن ابن شُبْرُمة ، عَنْ الشَّعْبِي ، قَالَ : عَلَيْهِ الْحَجُّ.
حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اس پر آ ئند ہ سال صرف حج ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13236
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13237
حضرت عطاء رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ حج کا ارادہ کرے تو اس پر لازم ہے کہ وہ حج یا عمرہ کے ساتھ بیت اللہ کی طرف جائےاوراگروہ حج نہ کر سکے تو اس پرآ ئندہ سال حج ہے ۔
عَطَاءٍ، ← حجاج، ← هُشَيْمٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13237
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13238
حضرت محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے او پر حج لازم کر لے پھروہ محصور ہو جائےتو ہدی کا جانور بھیجےگا ، پھر جب قربانی کا جانو را پنے مقام تک پہنچ جائےتو وہ کچھ اشیاء سے حلال ہو جائےگا ،اور کچھ سے محرم رہے گا ، پھر جب آئندہ سال آئےتو وہ حج وعمرہ دونوں کا احرام باند ھے گا ، اوراگر دونوں کو جمع کرے تو اس پر قربانی بھی ہے ، اوراگر وہ چا ہے تو جب محصور ہوتو کچھ انتظار کرے پھر جب محصور ہو ناختم ہو جائےتو بیت اللہ جا کر عمرہ کرے اور آئندہ سال صرف عمرہ کرے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13238
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13239
حضرت ابن عون رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم رحمتہ اللہ علیہ سے محصر شخص کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں نے بھی حضرت محمد رحمتہ اللہ علیہ کی طرح جواب ارشادفر مایا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13239
مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 56- فِي الرَّجُلِ يُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيُحْصَرُ ، مَا عَلَيْه ؟ِ. · حديث 13240
حضرت معبد بن حزابہ المخزومی رحمتہ اللہ علیہ کومکہ کے سفر میں راستہ میں مرگی کا دورہ پڑا، ان کا بیٹا اس چشمے کی طرف گیا جہاں پر اس کے باپ کو دورہ پڑا تھا، اس نے راستہ میں حضرت ابن عباس،حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ اور مروان بن حکم رضی اللہ عنہ کو پایا،ان کے سامنے اس کے باپ کے مرگی کے دورے کا ذکر کیا گیا ،سب حضرات نے فرمایا: وہ دوا استعمال کرے جس سے وہ ٹھیک ہو جائے، پھر جب ٹھیک ہو جائےتو عمرہ کر کے حج کوختم کر دے،اوراگرحج کو پالے تو حج کرے اور جوقربانی میسر ہودہ دیدے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 56- In a man, he performs Hajj with the pilgrimage, and he is restricted, what should he do? · Hadith 13240