مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 297- الرجل يسلم عَلَيْهِ فِي الصَّلاَة. · حديث 4838
4838- حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمِ ، عن أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ يُصَلِّي فَيَرُدُّ عَلَيْنَا ، قَبْلَ أَنْ نَأْتِيَ أَرْضَ الْحَبَشَةِ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ ، وَمَا بَعُدَ ، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ ، قَالَ : إنَّ اللَّهَ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ ، وَقَدْ أَحْدَثَ أَنْ لاَ تَكَلَّمُوا فِي الصَّلاَة.
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حبشہ کی طرف ہجرت کرنے سے پہلے ہم دوران نماز نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے۔ جب ہم حبشہ سے واپس آئے تو میں نے دوران نماز نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اپنے احکامات کو جب چاہتے ہیں لاگو فرماتے ہیں ، اب اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ تم نماز میں بات چیت نہ کرو۔
كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ وَهُوَ يُصَلِّي فَيَرُدُّ عَلَيْنَا قَبْلَ ← عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي وَائِلٍ ← عَاصِمٍ، ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 297- The man greeted him in prayer. · Hadith 4838
