مصنف ابن أبي شيبة · 9- كِتَابُ النِّكَاحِ ‹ 193 - مَا قَالُوا فِيَ المَرْأَةِ تُصْدِقُ الرَّجُلَ. · حديث 17673
17673- حَدَّثَنَا عِيْسَى بِنْ يُوْنُسَ , عَنِ الأَوْزَاعِيِّ , عَنْ يَحْيَى بِنْ أَبِي كَثِيْرٍ أَنَّ عَلِيَّاً أُتِيَ فِيَ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ رَجُلاً عَلَى أَنَّ عَلَيْهَا الصَّدَاقَ وبِيْدِهَا الفُرْقَةُ والجِمَاعُ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : خَالَفْتَ السُّنَّةَ وَوَلَّيْتَ الأَمْرَ غَيْرَ أَهْلِهِ ، عَلَيْكَ الصِّدَاقُ وَبِيَدِكَ الجِمَاعُ والفُرْقَةُ , وَلَكَ السُّنَّةُ.
حضرت یحیی بن ابی کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مقدمہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا کہ ایک عورت نے کسی آدمی سے اس شرط پر شادی کی کہ مہر عورت کے ذمے ہو گا اور جدائی اور جماع کا اختیار بھی اسی کے پاس ہو گا ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تو نے سنت کی مخالفت کی اور معاملے کا ذمہ دار غیر اہل کو بنایا ، مہر تجھ پر ہی ہو گا ، جماع اور جدائی کا اختیار بھی تیرے پاس ہو گا اور تیرے لئے ہی سنت ہے ۔
الْاَوْزَاعِیُّ ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 9- The book of marriage › 193. What they said about a woman is a man’s belief. · Hadith 17673
