مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 546- مَنْ قَالَ : صَلِّ فِيهَا قَائِمًا. · حديث 6626
6626- حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَنَسٌ عَنِ الصَّلاَة فِي السَّفِينَةِ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي عُتْبَةَ مَوْلَى أَنَسٍ ، وَهُوَ مَعَنَا جَالِسٌ : سَافَرْتُ مَعَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَأَبِي الدَّرْدَاءِ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ حُمَيْدُ : وَأُنَاسٍ قَدْ سَمَّاهُمْ ، فَكَانَ إِمَامُنَا يُصَلِّي بِنَا فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا ، وَنُصَلِّي خَلْفَهُ قِيَامًا ، وَلَوْ شِئْنَا لأَرْفَأنَا وَخَرَجْنَا.
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک سے کشتی میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو حضرت انس کے مولی عبداللہ بن ابی عتبہ جو کہ ہمارے ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری ، حضرت ابو الدرداء اور حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ساتھ سفر کیا ہے (حضرت حمید کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ دوسرے لوگوں کا بھی ذکر کیا) ہمارا امام ہمیں کشتی میں کھڑے ہو کر نماز پڑھاتا تھا اور ہم اس کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تھے، بعض اوقات اگر کشتی ساحل کے قریب ہوتی تو ہم ساحل پر اتر کر نماز پڑھ لیتے۔
حُمَيْدٍ ← مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 546- Whoever said: Pray for him standing up. · Hadith 6626
