مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 839- فِي مُبْتَدَأ الصَّفِّ ، مِنْ أَيْنَ هُوَ ؟ · حديث 8954
8954- حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ ، قَالَ : مُبْتَدَأُ الصَّفِّ قَصْدُ الإِمَام ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ مَعَ الإِمَامِ إِلاَّ وَاحِدٌ أَقَامَهُ خَلْفَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَنْ يَرْكَعَ ، فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُصَلِّي بِهِ ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِ أَحَدٌ حَتَّى يَرْكَعَ لَحِقَ الإِمَام فَقَامَ عَنْ يَمِينِهِ ، وَإِنْ جَاءَ وَالصَّفُّ تَامٌّ فَلْيَقُمْ قَصْدَ الإِمَام ، فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُصَلِّي بِهِ ، وَإِنْ لَمْ يَجِئْ أَحَدٌ فَلْيَدْخُلْ فِي الصَّفِّ ، ثُمَّ كَذَاك وَكَذَاك.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صف کی ابتداء امام کی جانب سے ہو گی ۔ اگر امام کے ساتھ صرف ایک آدمی ہو تو وہ اسے اپنے پچھے اتنے فاصلے پر کھڑا کرے گا کہ وہ رکوع کر سکے ۔ اگر ایک اور آ جائے تو امام اسے بھی نماز پڑھائے گا۔ اگر امام کے رکوع کرنے تک کوئی نہ آئے تو پیچھے کھڑا شخص امام کے ساتھ مل جائے اور اس کے دائی جانب کھڑا ہو ۔ اگر کوئی آدمی نماز پڑھنے آئے اور صف مکمل ہو تو وہ امام کی جہت میں کھڑا ہو جائے ، اگر ایک اور آئے تو وہ اس کے ساتھ نماز پڑھے ۔ اگر کوئی اور شخص نہ آئے تو یہ صف میں داخل ہو جائے ۔ پھر اسی طرح سارا سلسلہ چلتا چلا جائے گا۔
إِبْرَاهِيمَ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ التَّيْمِيِّ ← العوام ← هُشَيْمٌ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 839- In the beginning of the class, from where is it? · Hadith 8954
