مصنف ابن أبي شيبة · 6- كِتَابُ الْجَنَائِزِ ‹ 156 - في ثواب الْوَلَدِ يُقَدِّمُهُ الرَّجُلُ. · حديث 11998
11998- حدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِي ، قَالَ : أَتَانِي أَبُو صَالِحٍ يُعَزِّينِي ، عَنِ ابْنٍ لِي ، فَأَخَذَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ؛ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قُلْنَ لَهُ النِّسَاءُ اجْعَلْ لَنَا يَوْمًا كَمَا جَعَلْته لِلرِّجَالِ ، قَالَ : فَجَاءَ إلَى النِّسَاءِ فَوَعَظَهُنَّ وَعَلَّمَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ ، وَقَالَ لَهُنَّ : مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَدْفِنُ ثَلاَثَةَ فَرَطٍ إِلاَّ كَانُوا لَهَا حِجَابًا مِنَ النَّارِ ، قَالَ : فَقَالَتِ امْرَأَةٌ : يَا رَسُول الله قَدَّمْتُ اثْنَيْنِ قَالَ : ثَلاَثَةً ، ثم قَالَ : وَاثْنَيْنِ وَاثْنَيْنِ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : مَنْ لَمْ يَبْلُغَ الْحِنْثَ.
حضرت عبد الرحمن بن الاصبھانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوصالح رحمتہ اللہ علیہ میرے پاس میرے بیٹے کی تعزیت کے لئے تشریف لائے اور انہوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوھر یرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث بیان فرمائی کہ ایک مرتبہ عورتوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا آپ ہمارے لیے بھی ایک دن خاص فرما دیں جس طرح آپ نے مردوں کے لئے کر رکھا ہے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عورتوں کے پاس تشریف لائے ان کو وعظ فرمایا تعلیم دی اور ان کو (مختلف) علم دیئے، اور ان سے فرمایا نہیں ہے کوئی عورت جس کے تین نومولود بچے دفن کر دیئے گئے ہوں مگر وہ اس کے لئے جہنم کی آگ سے حجاب بنیں گے۔ ایک خاتون نے عرض کی یا رسول اللہ! میرے تو دو بچے فوت ہوئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تین، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا (ہاں) دو، دو (بھی) حضرت ابوھر یرہ رضی اللہ عنہ خود فرماتے ہیں کہ وہ بچے مراد ہیں جوانی نابالغ ہوں۔
أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، ← ابْنٍ لِي فَأَخَذَ ← أَتَانِي أَبُو صَالِحٍ يُعَزِّينِي ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ ← شَرِيکٍ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 6- Book of Funerals › 156 - In the reward of the child, the man introduces it. · Hadith 11998
