مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 254- مَا قَالُوا فِيهِ : إذَا انْصَرَفَ وَقَدْ نَقَصَ مِنْ صَلاَتِهِ وَتَكَلَّمَ. · حديث 4543
4543- حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ؛ أَنَّ سُوَيْد بْنَ قَيْسٍ أَخْبَرَهُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدِيجٍ ؛ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى يَوْمًا فَسَلَّمَ وَانْصَرَفَ وَقَدْ بَقِيَ عَلَيْهِ مِنَ الصَّلاَة رَكْعَةٌ ، فَأَدْرَكَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : نَسِيتَ مِنَ الصَّلاَة رَكْعَةً ، فَرَجَعَ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ وَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَقَامَ الصَّلاَة فَصَلَّى بِالنَّاسِ رَكْعَةً ، فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ النَّاسَ فَقَالُوا : أَتَعْرِفُ الرَّجُلَ ؟ فَقُلْتُ : لاَ ، إِلاَّ أَنْ أَرَاهُ ، فَمَرَّ بِي ، فَقُلْتُ : هُوَ هَذَا ، فَقَالُوا : هَذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ.
حضرت معاویہ بن حدیج کہتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھائی اور سلام پھیر کر چل دئیے حالانکہ ابھی ایک رکعت باقی رہتی تھی ۔ ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے گئے اور جا کر عرض کیا کہ آپ نماز کی ایک رکعت بھول گئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لائے اور مسجد میں داخل ہو کر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ اقامت کہیں ۔ انہوں نے اقامت کہی اور نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی ۔ میں نے لوگوں کو یہ بات بتائی تو انہوں نے کہا کہ کیا تم جانتے ہو وہ آدمی کون تھا؟ میں نے کہا کہ ویسے تو میں نہیں جانتا لیکن اگر دیکھوں گا تو پہچان لوں گا۔ پھر میں نے ایک آدمی کو دیکھ کر کہا کہ یہی وہ آدمی ہے لوگوں نے بتایا کہ یہ طلحہ بن عبید اللہ ہیں ۔
مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ: ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ قَيْسٍ ← لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ← شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 254 - What they said: If he goes away, we may shorten his prayers and speak. · Hadith 4543
