مصنف ابن أبي شيبة · 1-1- كتاب الطهارة ‹ 193- في التيمم كَيْفَ هُوَ ؟. · حديث 1684
1684- حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ؛ قَالَ : أَجْنَبَ أَبُو ذَرٍّ ، وَهُوَ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَلَى مَسِيرَةِ ثَلاَثٍ ، فَجَاءَه وَقَدِ انْصَرَفَ مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ وَتَبَرَّزَ لِحَاجَتِهِ ، فَالْتَفَتَ إلَيْهِ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي التُّرَابِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ.
حضرت عطا فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے تین دن کی مسافت پر تھے کہ جنابت کا شکار ہو گئے ۔ پھر وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز سے فارغ ہو کر رفع حاجت کے لیے گئے ، پھر حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئےاور اپنے ہاتھوں کومٹی پر مار کر چہرے اور ہتھیلیوں پر پھیرلیا۔
عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 1- Purity Book › 193. In tayammum, how is it? · Hadith 1684
