مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 80- في الرجل يُسْبَقُ بِبَعْضِ الصَّلاَةِ ، مَنْ قَالَ لاَ يَقْضِي حَتَّى يَنْحَرِفَ الإِمَامُ. · حديث 3138
3138- حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْجَرِيرِيِّ ، عَنِ الرَّيَّانِ الرَّاسِبيِّ ، عَنْ أَشْيَاخِ بَنِي رَاسِبٍ ؛ أَنَّ طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرَ صَلَّيَا فِي بَعْضِ مَسَاجِدِهِمْ ، وَلَمْ يَكُنِ الإِمَامُ ثَمَّ ، فَقُلْنَا لَهُمَا : لِيَتَقَدَّمْ أَحَدُكُمَا ، فَإِنَّكُمَا مِنْ صَحَابَةِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، فَأَبَيَا وَقَالاَ : أَيْنَ الإِمَامُ ، أَيْنَ الإِمَامُ ؟ فَجَاءَ الإِمَامُ وَصَلَّى بِهِمْ ، قَالاَ : كُلُّ صَلاَتِكُمْ كَانَتْ مُقَارِبَةً إِلاَّ شَيْئًا رَأَيْتُهُ تَصْنَعُونَهُ ، لَيْسَ بِحَسَنٍ فِي صَلاَتِكُمْ ، فَقُلْنَا : مَا هُوَ ؟ قَالاَ : إذَا سَلَّمَ الإِمَامُ فَلاَ يَقُومَنَّ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ حَتَّى يَنْفَتِلَ الإِمَامُ بِوَجْهِهِ ، أَوْ يَنْهَضَ مِنْ مَكَانِهِ.
بنورا سب کے کچھ بزرگ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر نے ہماری ایک مسجد میں نماز ادا کی ، وہاں کوئی امام نہ تھا تو ہم نے ان سے کہا کہ آپ میں ایک آگے بڑھ کے نماز پڑھائے کیونکہ آپ رسول اللہﷺ کے صحابہ میں سے ہیں۔ ان دونوں حضرات نے امامت سے انکار کیا اور فرمایا کہ امام کہاں ہے؟ امام کہاں ہے؟ اتنے میں امام آگیا اور اس نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ تمہاری نماز کا ہر عمل ٹھیک ہے لیکن ایک چیز ایسی ہے جو اچھی نہیں ۔ ہم نے پوچھا کہ وہ کیا ہے؟ فرمایا کہ جب امام سلام پھیرلے تو مقتدی اس وقت تک کھڑا نہ ہو جب تک امام اپنا رخ نہ بدل لے یا اپنی جگہ سے اٹھ نہ جائے۔
الرَّيَّانِ الرَّاسِبيِّ ← الْجُرَيْرِيِّ، ← مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 80 - In a man preceded by some prayer, he who says does not spend until the imam deviates. · Hadith 3138
