مصنف ابن أبي شيبة · 8- كتاب المناسك ‹ 320- فِي المرأة تُحْرِمُ فِي الْحَجِّ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا. · حديث 14938
14938- حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْعَمِّيُّ ، قَالَ : سُئِلَ مَطَرٌ ، وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتَأْذَنَتْ زَوْجَهَا فِي الْحَجِّ فَلَمْ يَأْذَنْ لَهَا ، فَاسْتَأْذَنَتْهُ أَنْ تَزُورَ فَأَذِنَ لَهَا ، فَضَمَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابًا لَهَا بِيضَاءَ وَصَرَخَتْ بِالْحَجِّ ؟ قَالَ : فَأَتَوُا الْحَسَنَ فَسَأَلُوهُ ؟ فَقَالَ الْحَسَنُ : اللَّكَعَةُ لَيْسَ لَهَا ذَاكَ ، قَالَ مَطَرٌ : وَسُئِلَ قَتَادَةُ ؟ فَقَالَ : هِيَ مُحْرِمَةٌ ، قَالَ مَطَرٌ : فَانْطَلَقَتُ إِلَى مَكَّةَ فَسَأَلَتُِ الْحَكَمَ بْنَ عُتَيْبَةَ ؟ فَقَالَ : هِيَ مُحْرِمَةٌ ، قَالَ مَطَرٌ : فَأَمَرْتُ رَجُلاً فَسَأَلَ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ ؟ فَقَالَ : لاَ ، وَلاَ نِعْمَةُ عَيْنٍ ، لَيْسَ لَهَا ذَلِكَ.
حضرت مطر رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر سے حج کی اجازت مانگی لیکن شوہر نے اس کوا جازت نہ دی ، پھر اس نے خاوند سے بیت اللہ کی زیارت کی اجازت مانگی تو شوہر نے اجازت دے دی ، پھر اس خاتون نے اس پر سفید کپڑوں کو ملا لیا اور حج کے لیے فریاد تلبیہ ( آ واز) کر نےلگی ، لوگ حضرت حسن رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آئےاور آپ سے دریافت کیا؟ حضرت حسن رحمتہ اللہ علیہ نے ارشادفر مایا: احمقو ! اس کو یہ جائز ہے ، حضرت مطر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا گیا ؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا کہ وہ خاتون محرمہ ( شمار ہوگی ) ہے، حضرت مطرء رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پھر میں مکہ مکرمہ گیا اور میں نے حضرت حکم بن عتیبہ رحمتہ اللہ علیہ سے دریافت کیا ؟ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ وہ خاتون محرمہ ہے ، حضرت مطر ء رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے ایک شخص کے ذمہ لگایا کہ حضرت عطاء بن ابی رباح رحمتہ اللہ علیہ سے پو چھے ؟ آ پ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نہیں ! آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں ہے اس پر یہ نہیں ہے۔
أسمع ← سُئِلَ مَطَرٌ ← عَبْدُ الْعَزِيزِ الْعَمِّيُّ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 8- The Book of Rites › 320 - In a woman, she is forbidden to perform Hajj without her husband's permission. · Hadith 14938
