مصنف ابن أبي شيبة · 4- كتاب الصّيام ‹ 23- من كان يُفْطِرُ مِنَ التَّطَوُّعِ وَلاَ يَقْضِي. · حديث 9191
9191- حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَن ابن أُمِّ هَانِئٍ ، عَن أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ : كُنْت قَاعِدَةً عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ ، ثُمَّ نَاوَلَنِيهِ فَشَرِبْت قَالَتْ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ أَذْنَبْت فَاسْتَغْفِرْ لِي ، قَالَ : وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَتْ : كُنْت صَائِمَةً فَأَفْطَرْت ، قَالَ : أَمِنْ قَضَاءٍ كُنْت تَقْضِينَهُ ؟ قَالَتْ : لاَ ، قَالَ : لاَ يَضُرُّك.
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بیٹھی تھی ۔ آپ کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی جو آپ نے پی لی ۔ آپ نے وہ چیز مجھے دی میں نے بھی اس میں سے پی لیا ۔ پھر میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! میں نے ایک گناہ کیا ہے ، میرے لئے استغفار فرما دیجیے ۔ آپ نے پوچھا تم نے ایسا کون سا گناہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ میں روزے سے تھی میں نے روزہ توڑ دیا۔ آپ نے فرمایا کہ کیا تم کسی روزے کی قضا کر رہی تھیں؟ میں نے کہا نہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں اس کا کوئی نقصان نہیں ۔
فَقُلْتُ: ← كُنْت قَاعِدَةً عِنْدَ رَسُولِ اللهِ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ ثُمَّ نَاوَلَنِيهِ فَشَرِبْت ← أُمِّ هَانِئٍ ← ابن أُمِّ هَانِئٍ ← سِمَاكٍ، ← أَبُو الْأَحْوَصِ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 4- Book of fasting › 23- He who breaks the fast from volunteering and does not make up fasts. · Hadith 9191
