مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 255- الإمام يسهو فَلاَ يَسْجُدُ ، مَا يَصْنَعُ الْقَوْمُ ؟. · حديث 4555
4555- حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ يُونُسَ ، قَالَ : أَوْهَمَ إمَامٌ مِنْ أَئِمَّةِ الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ ، فَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيَ السَّهْوِ ، فَسَجَدَ بَعْضُ الْقَوْمِ ، وَلَمْ يَسْجُدْ بَعْضُهُمْ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلْحَسَنِ ، فَلَمْ يَرَ عَلَيْهِمْ سُجُودًا ، وَذُكِرَ ذَلِكَ لابْنِ سِيرِينَ ، فَاخْتَارَ صَنِيعَ الَّذِينَ سَجَدُوا.
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جامع مسجد کے ایک امام کو نماز میں سہو ہو گیا ، اس نے سجدہ سہو نہ کیا۔ کچھ لوگوں نے سجدہ سہو کر لیا اور کچھ نے نہ کیا ۔ یہ مسئلہ حضرت حسن کی خدمت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ لوگوں پر اس صورت میں سجدہ کرنا واجب نہیں ۔ حضرت ابن سیرین سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے ان لوگوں کے عمل کو راجح قرار دیا جنہوں نے سجدہ کیا تھا۔
يُونُسَ ← ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 255- Imam neglects, but does not prostrate, what makes the people? · Hadith 4555
