مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 789- الصلاة على النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم كَيْفَ هِيَ. · حديث 8721
8721- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : قلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ السَّلاَمَ عَلَيْك فَكَيْفَ الصَّلاَة عَلَيْك ؟ قَالَ : قُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَآلِ إبْرَاهِيمَ إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إبْرَاهِيمَ وَآلِ إبْرَاهِيمَ إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! ہم نے یہ تو سیکھ لیا کہ آپ پر سلام کیسے پڑھا جائے اور آپ پر درود کیسے بھیجا جائے ، یہ ہمیں سکھا دیجیے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ تم یہ الفاظ کہو ( ترجمہ) اے اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی ۔ بے شک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے ۔ اے اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسے تو نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی ۔ بے شک تو قابل تعریف اور عظمت والا ہے ۔
قُلْنَا ← کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ← ابْنِ أَبِي لَيْلَی ← الْحَكَمِ ← مِسْعَرٍ، ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 789- How is the Prophet, peace and blessings be upon him, how it is. · Hadith 8721
