مصنف ابن أبي شيبة · 10- كتاب الطَّلاَقِ ‹ 275 - الرَّجُلُ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ وَلَهُ غَيْرُهَا فَقِيلَ له : طَلِّقْهَا. · حديث 19613
19613- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَكَمَ وَمُجَاهِدًا عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ عِنْدَهُ امْرَأَةٌ قَدْ دَخَلَ بِهَا , فَتَزَوَّجَ عَلَيْهَا امْرَأَةً , فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ الأُولَى : أَجْعَلُ لَكَ جُعْلاً عَلَى أَنْ تُطَلِّقَنِي تَطْلِيقَةً , وَتُطَلِّقَ امْرَأَتَكَ هَذِهِ تَطْلِيقَةً ، فَفَعَلَ فَقَالَ الْحَكَمُ : بَانَتَا جَمِيعًا ، وقَالَ مُجَاهِدٌ : بَانَتِ الَّتِي لَمْ يَدْخُلْ بِهَا , وَوَقَعَ عَلَى الأُخْرَى تَطْلِيقَةٌ. وَقَالَ وَكِيعٌ : والناس عَلَى قَوْلِ الْحَكَمِ.
حضرت عبداللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ میں نےحضرت حکم رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی کے نکاح میں کوئی ایسی عورت ہو جس سے اس نے دخول کیا ہو ۔پھر وہ ایک اور عورت سے شادی کرلے اور پہلی بیوی یہ کہے کہ میں تمہیں اس بات پر اتنا معاوضہ دیتی ہوں تم مجھےا یک طلاق دےدو اور اس عورت کو بھی ایک طلاق دیدو،اس آدمی نے ایسا ہی کیا تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟حضرت حکم رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ دونوں بائنہ ہو جائیں گی۔حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس سےدخول نہیں کیا وہ بائنہ ہو جائے گی اور دوسری پر ایک طلاق واقع ہو جائے گی۔
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 10 - The Book of Divorce › 275 - A man marries a woman and has another wife, so he was told: he divorced her. · Hadith 19613
