مصنف ابن أبي شيبة · کتاب ‹ 234- الرجل يقرأ السَّجْدَةَ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ. · حديث 4415
4415- حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ : قَرَأْتُ السَّجْدَةَ وَأَنَا أَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَكَيْفَ تَرَى ؟ قَالَ : آمُرُك أَنْ تَسْجُدَ ، قُلْتُ : إذَا تَرَكَنِي النَّاسُ وَهُمْ يَطُوفُونَ ، فَيَقُولُونَ : مَجْنُونٌ ، أَفَأَسْتَطِيعُ أَنْ أَسْجُدَ وَهُمْ يَطُوفُونَ ؟ فَقَالَ : وَاللَّهِ لَئِنْ قُلْتَ ذَلِكَ لَقَدْ قَرَأَ ابْنُ الزُّبَيْرِ السَّجْدَةَ فَلَمْ يَسْجُدْ ، فَقَامَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ فَقَرَأَ السَّجْدَةَ ثُمَّ جَاءَ فَجَلَسَ ، فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا مَنَعَك أَنْ تَسْجُدَ قُبَيْلُ حَيْثُ قَرَأْتَ السَّجْدَةَ ؟ فَقَالَ : لأَيِّ شَيْءٍ أَسْجُدُ ؟ إنِّي لَوْ كُنْت فِي صَلاَةٍ سَجَدْت ، فَأَمَّا إذَا لَمْ أَكُنْ فِي صَلاَةٍ فَإِنِّي لاَ أَسْجُدُ ، قَالَ : وَسَأَلْتُ عَطَاءً عَنْ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ وَأَوْمِئْ بِرَأْسِك.
حضرت حاتم بن ابی صغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی ملیکہ سے سوال کیا کہ اگر میں دوران طواف آیت سجدہ پڑھوں تو سجدہ کروں یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں تمہیں سجدہ کرنے کا حکم دیتا ہوں ۔ میں نے کہا اگر لوگ دوران طواف مجھے سجدہ کرتے دیکھیں گے تو مجھے پاگل کہیں گے ۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ طواف کر رہے ہوں اور میں سجدہ کروں ؟ انہوں نے کہا اگر یہ بات ہے تو سن لو کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ نہیں کیا ۔ پھر حضرت حارث بن ابی ربیعہ نے آیت سجدہ پڑھی اور آ کر کہنے لگے اے امیر المومنین ابھی تھوڑی دیر پہلے آپ نے آیت سجدہ پڑھی تھی ، لیکن آپ نے سجدہ کیوں نہیں کیا ؟ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں کیوں سجدہ کروں ؟ جب میں نماز میں ہوتا ہوں تو سجدہ کرتا ہوں اور اگر میں نماز کے باہر آیت سجدہ کی تلاوت کروں تو سجدہ نہیں کرتا ۔ حاتم بن ابی صغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت عطاء سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے سر کو اشارے سے جھکا لو۔
آمُرُك ← أَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَكَيْفَ تَرَى ← السَّجْدَةَ ← قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ← حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ ← إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 3- The Book of Prayer › 234- The man is reading the prostration while he is floating around the house. · Hadith 4415
