مصنف ابن أبي شيبة · 29-كِتاب الفرائِضِ ‹ 1- ما قالوا فِي تعلِيمِ الفرائِضِ. · حديث 31679
31679- حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَلْيَتَعَلَّمَ الْفَرَائِضَ ، وَلاَ يَكُنْ كَرَجُلٍ لَقِيَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ لَهُ : أَمُهَاجِرٌ أَنْتَ يَا عَبْدَ اللهِ ، فَيَقُولُ : نَعَمْ ، فَيَقُولُ : إنَّ بَعْضَ أَهْلِي مَاتَ وَتَرَكَ كَذَا وَكَذَا ، فَإِنْ هُوَ عَلِمَهُ فَعِلْمٌ آتَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ ، وَإِنْ كَانَ لاَ يُحْسِنُ فَيَقُولُ : فَبِمَ تَفْضُلُونَا يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ؟.
ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن کی تعلیم حاصل کی اس کو چاہیے کہ علم الفرائض کی تعلیم بھی حاصل کر لے اور اس آدمی کی طرح نہ ہو جائے جس کو ایک دیہاتی ملا اور اس سے پوچھا اے اللہ کے بندے ! کیا آپ مہاجر ہیں؟ اس نے کہا : جی ہاں! اس نے پوچھا میری اہلیہفوت ہو گئی ہے اور اتنا اتنا مال چھوڑ گئی ہے سو اگر اس کو معلوم ہوا تب تو وہ اللہ تعالیٰ کا عطا کیا ہوا علم ہے اور اگر اس معلوم نہ ہوا تو دو دیہاتی کہنے لگا کہ اے مہاجرین کی جماعت ! تمہیں ہم پر کسی بات میں برتری حاصل ہے ؟
أَبِي الْأَحْوَصِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← أَبُو الْأَحْوَصِ،
Hadith 31679
