مصنف ابن أبي شيبة · 40- كِتَابُ الْفِتَنِ ‹ 3- ما ذكِر فِي عثمان وغيره من الفتن. · حديث 38852
38852- حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ حُذَيْفَةُ حِينَ قُتِلَ عُثْمَان : اللَّهُمَّ إِنْ كَانَتِ الْعَرَبُ أَصَابَتْ بِقَتْلِهَا عُثْمَانَ خَيْرًا ، أَوْ رُشْدًا ، أَوْ رِضْوَانًا فَإِنِّي بَرِيءٌ مِنْهُ ، وَلَيْسَ لِي فِيهِ نَصِيبٌ ، وَإِنْ كَانَتِ الْعَرَبُ أَخْطَأَتْ بِقَتْلِهَا عُثْمَانَ فَقَدْ عَلِمْت بَرَاءَتِي ، قَالَ : اعْتَبِرُوا قَوْلِي مَا أَقُولُ لَكُمْ ، وَاللهِ إِنْ كَانَتِ الْعَرَبُ أَصَابَتْ بِقَتْلِهَا عُثْمَانَ لَتَحْتَلِبُنَّ بِهِ لَبَنًا ، وَلَئِنْ كَانَتِ الْعَرَبُ أَخْطَأَتْ بِقَتْلِهَا عُثْمَانَ لَتَحْتَلِبُنَّ بِهِ دَمًا.
محمد رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قتل کے وقت فرمایا کہ اے اللہ اگر اہل عرب نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر کے اچھا کیا یعنی خیر و ہدایت اور تیری رضا کی خاطر ، تو میں اس سے بری ہوں اور میرا اس میں کچھ حصہ نہیں اور اگر اہل عرب نے ان کو شہید کر کے غلطی کی تو میری براءت کے بارے میں تو جانتا ہی ہے ۔ پھر فرمایا میری اس بات سے عبرت حاصل کرو جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اللہ کی قسم اگر اہل عرب نے ان کے قتل میں بھلائی کی تو عنقریب وہ اس کا نفع دیکھ لیں گے اور اگر انہوں نے اس میں غلطی کی تو اس کا خونی نقصان بھی دیکھ لیں گے ۔
مُحَمَّدٍ ← هِشَامٍ ← أَبُو أُسَامَةَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 40- Book of Temptation › 3- What was mentioned in Othman and other seditions. · Hadith 38852
