مصنف ابن أبي شيبة · 27-كِتاب الأمراءِ ‹ 1- ما ذكِر مِن حدِيثِ الأمراءِ والدّخولِ عليهِم. · حديث 31270
31270- حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ : أَنَّ أُنَاسًا كَانُوا عِنْدَ فُسْطَاطِ عَائِشَةَ ، فَمَرَّ عُثْمَان أُرى ذَاكَ بِمَكَّةَ ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَمَا بَقِيَ أَحَدٌ مِنْهُمْ إلاَّ لَعَنَهُ ، أَوْ سَبَّهُ غَيْرِي ، وَكَانَ فِيهِمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ ، فَكَانَ عُثْمَان عَلَى الْكُوفِيِّ أَجْرَأَ مِنْهُ عَلَى غَيْرِهِ ، فَقَالَ : يَا كُوفِي ، أَتَشْتِمُنِي ؟ اقْدَمِ الْمَدِينَةَ ، كَأَنَّهُ يَتَهَدَّدُهُ ، قَالَ : فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ ، فَقِيلَ لَهُ : عَلَيْك بِطَلْحَةِ ، قَالَ : فَانْطَلَقَ مَعَهُ طَلْحَةُ حَتَّى أَتَى عُثْمَانَ ، قَالَ عُثْمَان : وَاللهِ لاَجْلِدَنَّكَ مِئَة ، قَالَ طَلْحَةُ : وَاللهِ لاَ تَجْلِدُهُ مِئَة إلاَّ أَنْ يَكُونَ زَانِيًا ، قَالَ : لأَحْرِمَنَّكَ عَطَاءَك ، قَالَ : فَقَالَ طَلْحَةُ : إنَّ اللَّهَ سَيَرْزُقُهُ.
31270 - حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ بہت سے لوگ حضرت عائشہ کے خیمہ کے پاس تھے کہ ادگر سے حضرت عثمان کا گزر ہوا میرا خیال ہے کہ یہ مہہ کا واقعہ ہے ابو سعید فرماتے ہیں کہ میرے علاوہ ان تمام آدمیوں نے حضرت عثمان پر لعنت کی اور ان کو برا بھلا کہا ان میں ایک آدمی اہل کوفہ میں سے تھا حضرت عثمان نے دوسروں کے مقابلے میں اس کو فی پر زیادہ جرات دکھائی اور کہا اے کوفہ والے ! کیا تم مجھے گالیاں دیتے ہو ؟ ذرامد ینہ آؤ یہ بات آپ نے دھمکی کے انداز میں فرمائی وہ آدمی مدینہ آیا اس کو کہا گیا کہ طلحہ کے ساتھ رہو کہتے ہیں کہ حضرت طلحہ اس کے ساتھ چلے یہاں تک کہ حضرت عثمان کے پاس آئے عثمان نے فرمایا : بخدا میں تمہیں سو کوڑے لگاؤں گا حضرت طلحہ نے فرمایا اللہ کی قسم تم اس کو صرف زانی ہونے کی صورت میں ہی سو کوڑے لگا سکتے ہو آپ نے اس سے فرمایا مین تجھ کو تیرے وظیفے سے محروم کروں گا حضرت طلحہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کو روزہی دے دیں گے ۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ ← أَبِي نَضْرَةَ ← أَبِيهِ ← مُعْتَمِرٌ ← أَبُو أُسَامَةَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 27-The Book of Princes › 1- What was mentioned about the princes speaking and entering upon them. · Hadith 31270
