مصنف ابن أبي شيبة · 25- كِتاب الإِيمانِ والرّؤيا ‹ 2- ما قالوا فِي صفةِ الإِيمانِ. · حديث 30957
30957- حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو ابْنِ هِنْدٍ الْجَمَلِيِّ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ : الإِيمَانُ يَبْدَأُ نُقْطَةً بَيْضَاءَ فِي الْقَلْبِ ، كُلَّمَا ازْدَادَ الإِيمَانُ ازْدَادَتْ بَيَاضًا حَتَّى يَبْيَضَّ الْقَلْبُ كُلُّهُ ، وَالنِّفَاقُ يَبْدَأُ نُقْطَةً سَوْدَاءَ فِي الْقَلْبِ كُلَّمَا ازْدَادَ النِّفَاقُ ازْدَادَتْ سَوَادًا حَتَّى يَسْوَدَّ الْقَلْبُ كُلُّهُ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ شَقَقْتُمْ ، عَنْ قَلْبِ مُؤْمِنٍ لَوَجَدْتُمُوهُ أَبْيَضَ ، وَلَوْ شَقَقْتُمْ ، عَنْ قَلْبِ مُنَافِقٍ لَوَجَدْتُمُوهُ أَسْوَدَ الْقَلْب .
23957 - حضرت عبداللہ بن عمرو بن ھند الجملی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا: ایمان کی شروعات دل میں ایک سفید نقطہ سے ہوتی ہے ۔ جیسے جیسے ایمان بڑھتا رہتا ہے سفیدی میں بھی اضافہ ہوتا ہے یہاں تک کہ ایمان کے نور سے مومن کا سارا دل سفید ہو جاتا ہے اور نفاق کی شروعات دل میں ایک سیاہ نقطہ سے ہوتی ہے جیسے جیسے نفاق بڑھتا ہے سیاہی میں بھی زیادتی ہوتی ہے یہاں تک کہ سارا دل ہی نفاق کی ظلمتوں سے کالا ہو جاتا ہے ۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر تم مومن کے دل کو چیر کر دیکھو تو ضرور تم اس کو سفید پاؤ گے اور اگر تم منافق کے دل کو چیز کر دیکھو تو ضرور تم اس کو سیا ہ پاؤ گے ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو ابْنِ هِنْدٍ الْجَمَلِيِّ ← عَوْفٌ، ← أَبُو أُسَامَةَ
Hadith 30957
