مصنف ابن أبي شيبة · 24- كِتاب فضائِلِ القرآنِ ‹ 34- من كرِه أن يقول إذا قرأ القرآن : ليس كذا. · حديث 30736
30736- حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : قَالَ لِي إبْرَاهِيمُ : إنَّ إبْرَاهِيمَ التَّيْمِيَّ يُرِيدُ أَنْ تُقْرِئَهُ قِرَاءَةَ عَبْدِ اللهِ ، قُلْتُ : لاَ أَسْتَطِيعُ ، قَالَ : بَلَى ، فَإِنَّهُ قَدْ أَرَادَ ذَاكَ ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَيْته قَدْ هَوِي ذَاكَ ، قُلْتُ : فَيَكُونُ هَذَا بِمَحْضَرٍ مِنْك فَنَتَذَاكَرُ حُرُوفَ عَبْدِ اللهِ فَقَالَ : اكفني هَذَا ، قُلْتُ : وَمَا تَكْرَهُ مِنْ هَذَا ؟ قَالَ أَكْرَهُ أَنْ أَقُولَ لِشَيْءٍ هُوَ هَكَذَا ، وَلَيْسَ هُوَ هَكَذَا ، أَوْ أَقُولُ فِيهَا وَاوٌ وَلَيْسَ فِيهَا وَاوٌ.
حضرت اعمش رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے فرمایا : بلا شبہ ابراہیم التیمی رحمۃ اللہ علیہ چاہ رہے ہیں کہ تم ان کو حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قراءت پڑھا دو ۔ میں نے کہا : میں طاقت نہیں رکھتا ۔ انہوں نے فرمایا :کیوں نہیں ، پس بے شک ان کا یہی ارادہ ہے ، اعمش فرماتے ہیں:جب میں نے ان کو دیکھا کہ وہ یہی چاہ رہے ہیں تو میں نے کہا : ٹھیک ہے یہ آپ کی موجودگی میں ہوگا ، تو ہم نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حروف کا مذاکرہ کیا ۔ تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا :مجھے اتنا کافی ہے ۔ میں نے کہا : آپ اس طرح ناپسند کیوں کرتے ہیں پڑھانا ، آپ رحمۃ اللہ علیہ نےفرمایا : میں نا پسند کرتا ہوں کہ میں کسی آیت کے بارے میں کہوں : کہ وہ ایسے ہے تو وہ اس طرح نہ ہو یا میں کہوں : اس میں واؤ ہے ، اور اس میں واؤ نہ ہو۔
الْاَعْمَشِ ← إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 24- Book of the virtues of the Qur’an › 34- Whoever hates saying if he recites the Qur’an: It is not like this. · Hadith 30736
