مصنف ابن أبي شيبة · 24- كِتاب فضائِلِ القرآنِ ‹ 29- مَنْ قَالَ قِراءة القرآنِ أفضل مِمّا سِواه. · حديث 30712
30712- حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَن زَائِدَةَ ، عَن مَنْصُورٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ : لَوْ أَنَّ رَجُلاً بَاتَ يَحْمِلُ عَلَى الْجِيَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ وَبَاتَ رَجُلٌ يَتْلُو كِتَابَ اللهِ لَكَانَ ذَاكِرُ اللهِ أَفْضَلَهُمَا قَالَ : وَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرو : لَوْ بَاتَ رَجُلٌ يُنْفِقُ دِينَارًا دِينَارًا وَدِرْهَمًا دِرْهَمًا وَيَحْمِلُ عَلَى الْجِيَادِ فِي سَبِيلِ اللهِ حَتَّى يُصْبِحَ مُتَقَبَّلاً مِنْهُ , وَبِتُّ أَتْلُو كِتَابَ اللهِ حَتَّى أُصْبِحَ مُتَقَبَّلاً مِنِّي لَمْ أُحِبَّ ، أَنَّ لِي عَمَلَهُ بِعَمَلِي.
حضرت منصور رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضڑت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اگر ایک آدمی رات گزارے اللہ کے راستہ میں گھوڑے پر سوار ہو کر اور ایک آدمی رات گزارتا ہے کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے تو ان دونوں میں سے افضل اللہ کا ذکر کرنے والا ہو گا ۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا :اگر کوئی شخص رات گزارے اس حال میں کہ وہی اتنے اور اتنے دینار میں خرچ کرے اورف اتنے اور اتنے درھم میں خرچ کرے ، اور وہ اللہ کے راستہ میں گھوڑے پر سوار ہو یہاں تک کہ صبح کرےاس حال میں کہ اس کایہ عمل قبول کر لیا گیا ہو ۔ اور میں رات گزاروں کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے یہاں تک کہ صبح کروں اس حال میں کہ میرے اس عمل کو قبول کر لیا گیا ہو ۔ میں پسند نہیں کرتا کہ مجھے اپنے عمل کے بدلے اس کے عمل کا ثواب مل جائے ۔
مَنْصُورٌ، ← زَائِدَۃَ، ← حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 24- Book of the virtues of the Qur’an › 29- He who says reciting the Qur’an is better than anyone else. · Hadith 30712
