مصنف ابن أبي شيبة · 39- كِتَابُ الْمَغَازِي ‹ 7- فِي النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِيْنَ عَرَضَ نَفْسَهُ عَلَى الْعَرَبِ. · حديث 37737
37737- حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الأَسَدِيُّ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَعْرِضُ نَفْسَهُ عَلَى النَّاسِ بِالْمَوْقِفِ ، يَقُولُ : أَلاَ رَجُلٌ يَعْرِضُنِي عَلَى قَوْمِهِ ؟ فَإِنَّ قُرَيْشًا قَدْ مَنَعُونِي أَنْ أُبَلِّغَ كَلاَمَ رَبِّي ، قَالَ : فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ ، فَقَالَ : وَمِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : مِنْ هَمْدَانَ ، قَالَ : وَعِنْدَ قَوْمِكَ مَنَعَةٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَذَهَبَ الرَّجُلُ ، ثُمَّ إِنَّهُ خَشِيَ أَنْ يَخْفِرَهُ قَوْمُهُ ، فَرَجَعَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ، فَقَالَ : أَذْهَبُ فَأَعْرِضُ عَلَى قَوْمِي ، ثُمَّ آتِيكَ مِنْ قَابِلٍ ، ثُمَّ ذَهَبَ وَجَاءَتْ وُفُودُ الأَنْصَارِ فِي رَجَبٍ.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے موقف میں پیش فرماتے :اور کہتے : کیا کوئی ایسا شخص ہے جو مجھے اپنی قوم پر پیش کر ہے ۔ کیونکہ قریش نے تو مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں اپنے رب کے کلام کی تبلیغ کروں ۔ راوی کہتے ہیں : پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہمدان کا ایک آدمی حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تم کس سے ہو؟ اس نے جواب دیا۔ ہمدان سے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہاری قوم کے پاس منعہ ( قوت وشوکت ) ہے؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : وہ آدمی چلا گیا پھر اس کو یہ خوف ہوا کہ اس کی قوم اس کے ساتھ عہد شکنی کرے گی ۔ پس وہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں جا تا ہوں اور میں اپنی قوم پر ( آپ کی ذات کو) پیش کروں گا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئند ہ سال آؤں گا۔ پھر وہ آدمی چلا گیا اور جب کے مہینہ میں انصار کے وفد حاضر خدمت ہوئے ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ← اِسْرَائِیْلُ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 7- In the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, when he presented himself to the Arabs. · Hadith 37737
