مصنف ابن أبي شيبة · 39- كِتَابُ الْمَغَازِي ‹ 33- غَزْوَةُ خَيْبَرَ. · حديث 38037
38037- حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ، قَالَ : لأَدْفَعَنِ اللِّوَاءَ غَدًا إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، يَفْتَحُ اللَّهُ بِهِ ، قَالَ عُمَرُ : مَا تَمَنَّيْت الإِمْرَةَ إِلاَّ يَوْمَئِذٍ ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ تَطَاوَلْتُ لَهَا ، قَالَ : فَقَالَ : يَا عَلِيُّ ، قُمَ اذْهَبْ فَقَاتِلْ ، وَلاَ تَلْفِتْ حَتَّى يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْك ، فَلَمَّا قَفَّى ، كَرِهَ أَنْ يَلْتَفِتَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، عَلاَمَ أُقَاتِلُهُمْ ؟ قَالَ : حَتَّى يَقُولُوا : لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ، فَإِذَا قَالَوهَا حَرُمَتْ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ إِلاَّ بِحَقِّهَا.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل میں جھنڈا ایسے آدمی کو دوں گا جواللہ اور اس کے رسول سے محبت کر تا ہو گا ۔ اللہ پاک اس کے ذریعہ فتح عطافرمائیں گے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں۔ میں نے امارت کی تمنا اس دن کے سوا کبھی نہیں کی ۔ پھر جب اگلا دن ( کل کادن ) آیا تو میں اس کو اونچا ہوکر دیکھنے لگا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ ! کھڑے ہو جاؤ ، جاؤ اور جا کر لڑو کسی طرف توجہ نہ کرنا یہاں تک کہ اللہ تعالی ٰتیرے (ہاتھ ) پر فتح دے دیں ۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے رخ پھیرا تو انہوں نے (واپس ) مڑنا ناپسند کیا۔عرض کیا۔ با رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ان کفار سے کس بات پرلڑوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ (لڑو ) یہاں تک کہ وہ کہہ دیں ۔ لا الہ الا الله. پس جب وہ یہ بات کہہ دیں تو ان کے اموال اور ان کے خون محفوظ ہو جائیں گے سوائے کسی حق کی صورت میں۔
عُمَرَ، ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُهَيْلٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← شَاذَانُ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 33- The Battle of Khyber. · Hadith 38037
