مصنف ابن أبي شيبة · 39- كِتَابُ الْمَغَازِي ‹ 30- غَزْوَةُ الْحُدَيْبِيةِ. · حديث 38013
38013- حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لَمَّا كَانَ الْهَدْيُ دُونَ الْجِبَالِ الَّتِي تَطْلُعُ عَلَى وَادِي الثَّنِيَّةِ ، عَرَضَ لَهُ الْمُشْرِكُونَ ، فَرَدُّوا وُجُوهَ بُدْنِهِ ، فَنَحَرَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم حَيْثُ حَبَسُوهُ وَهِيَ الْحُدَيْبِيَةُ ، وَحَلَقَ وَائْتَسَى بِهِ نَاسٌ فَحَلَقُوا ، وَتَرَبَّصَ آخَرُونَ ، قَالُوا : لَعَلَّنَا نَطُوفُ بِالْبَيْتِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ ، قِيلَ : وَالْمُقَصِّرِينَ ، قَالَ : رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ ثَلاَثًا.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ہدی کے جانور ( ابھی) ان پہاڑوں سے پیچھے تھے جن پہاڑوں پر ثنیتہ وادی دکھائی دیتی ہے ۔ تو مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے اورانہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےہدی کے جانوروں کےرُخ پھیر دئیے۔پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اسی مقام پرنحر کیا جہاں پر مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوروکا تھا۔ اور یہ مقام حدیبیہ تھا۔ اور (پھر ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلق فرمایا اورلوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے حلق کروایا ۔اورکچھ دیگر لوگ انتظار میں رہے۔اورانہوں نےکہا۔ہوسکتاہےکہ ہم بیت اللہ کا طواف کر لیں۔( اس پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ حلق کروانے والوں پررحم فرمائے۔(آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے)کہاگیا۔اور قصرکروانے والے ۔۔۔۔؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( پھر) ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ حلق کروانے والوں پر رحم فرمائے ۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ۔
ابْنِ عُمَرَ ← أَبُو مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ ← موسى بن عبيدة ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 30- The Battle of Hudaybiyah. · Hadith 38013
