مصنف ابن أبي شيبة · 39- كِتَابُ الْمَغَازِي ‹ 27- غَزْوَةُ الْخَنْدَقِ. · حديث 37965
37965- حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كَانَ فِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : مَسْعُود ، وَكَانَ نَمَّامًا ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْخَنْدَقِ بَعَثَ أَهْلُ قُرَيْظَةَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ. أَنَ ابْعَثْ إِلَيْنَا رِجَالاً يَكُونُونَ فِي آطَامِنَا ، حَتَّى نُقَاتِلَ مُحَمَّدًا مِمَّا يَلِي الْمَدِينَةَ ، وَتُقَاتِلَ أَنْتَ مِمَّا يَلِي الْخَنْدَقَ ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ، أَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَجْهَيْنِ ، فَقَالَ لِمَسْعُودٍ : يَا مَسْعُودُ ، إِنَّا نَحْنُ بَعَثْنَا إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ : أَنْ يُرْسِلُوا إِلَى أَبِي سُفْيَانَ ، فَيُرْسِلَ إِلَيْهِمْ رِجَالاً ، فَإِذَا أَتَوْهُمْ قَتَلُوهُمْ ، قَالَ : فَمَا عَدَا أَنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ، قَالَ : فَمَا تَمَالَكَ حَتَّى أَتَى أَبَا سُفْيَانَ فَأَخْبَرَهُ ، فَقَالَ : صَدَقَ وَاللهِ مُحَمَّدٌ ، مَا كَذَبَ قَطُّ ، فَلَمْ يَبْعَثْ إِلَيْهِمْ أَحَدًا.
حضرت ہشام ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں ایک صاحب تھے جنہیں’’مسعود‘‘ کہا جا تا تھا۔ یہ بہت چغل خور تھے ۔ پس جب خندق کا دن تھا تو بنوقریظہ نے ابوسفیان کی طرف پیغام بھیجا۔ تم ہماری طرف کچھ بندے بھیج دو جو ہمارے قلعوں میں ( مورچہ زن ) ہوں تا کہ ہم محمد کے ساتھ مدینہ کی (اندرونی) طرف سے قتال کر یں اور تم لوگ خندق کی طرف سے قتال کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو جانب سے لڑنا مشکل محسوس ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسعود سے کہا۔اے مسعود! ہم نے بنوقریظہ کی طرف یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ ابوسفیان کی طرف اپنے افراد بھیجیں جب ابوسفیان ان کی طرف اپنے آ دمی بھیجے گا تو بنو قریظہ والے ان کوقتل کردیں گے ۔ جب مسعود نے یہ بات سنی تو ان سے صبر نہ ہوا اور انہوں نے یہ بات جا کر ابوسفیان کو بتادی ۔ ابوسفیان نے کہا کہ خدا کی قسم ! محمد نے ہمیشہ سچ کہا کبھی جھوٹ نہیں بولا ۔ چنانچہ اس نے بنوقریظہ کی طرف کسی کو نہیں بھیجا۔ ( حضور صلی اللہ علیہ وسلم یہ عمل جنگی تدبیر کا حصہ تھا )۔
أَبِيهِ ← هِشَامٍ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 27- The Battle of the Trench. · Hadith 37965
