مصنف ابن أبي شيبة · 39- كِتَابُ الْمَغَازِي ‹ 26- هَذَا مَا حَفِظَ أَبُو بَكْرٍ فِي أُحْدٍ ، وَمَا جَاءَ فِيهَا. · حديث 37917
37917- حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ؛ أَنَّ عَمَّهُ غَابَ عَنْ قِتَالِ بَدْرٍ ، فَقَالَ : غِبْتُ عَنْ أَوَّلِ قِتَالٍ قَاتَلَهُ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم الْمُشْرِكِينَ ، وَاللَّهِ لَئِنْ أَرَانِي اللَّهُ قِتَالَ الْمُشْرِكِينَ ، لَيَرَيَنَّ اللَّهُ مَا أَصْنَعُ ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ انْكَشَفَ الْمُسْلِمُونَ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلاَءِ ، يَعْنِي الْمُسْلِمِينَ ، وَأَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا جَاءَ بِهِ هَؤُلاَءِ ، يَعْنِي الْمُشْرِكِينَ ، وَتَقَدَّمَ فَلَقِيَهُ سَعْدٌ بِأُخْرَاهَا مَا دُونَ أُحُدٍ ، فَقَالَ سَعْد : أَنَا مَعَكَ ، قَالَ سَعْدٌ : فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَصْنَعُ مَا صَنَعَ ، وَوُجِدَ بِهِ بِضْعٌ وَثَمَانُونَ مِنْ ضَرْبَةٍ بِسَيْفٍ ، وَطَعْنَةٍ بِرُمْحٍ ، وَرَمْيَةٍ بِسَهْمٍ ، فَكُنَّا نَقُولُ فِيهِ وَفِي أَصْحَابِهِ نَزَلَتْ : {فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ} .
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے چچا ، بدر کی لڑائی میں غیر موجود تھے تو وہ فرماتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کے ساتھ جو پہلی لڑائی لڑی ہے میں اس سے پیچھے رہ گیا ہوں ۔ بخدا! اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے (اب) مشرکین کے ساتھ لڑائی دکھادی تو میں بھی اللہ تعالیٰ کو اپناطر زِعمل دکھا دوں گا ۔ پس جب اُحد کا دن تھا اور مسلمان چھٹ گئے تو انہوں نے کہا: اے اللہ ! ان لوگوں (مسلمان ) نے جو کچھ کیا ہے میں اس پر آپ سے معذرت کرتا ہوں ۔ اور یہ لوگ (مشرکین ) جو کچھ لے کر آئے ہیں میں آپ کے سامنے اس سے براءت کرتا ہوں ۔ اور (یہ کہہ کر) وہ آگے بڑھے۔ تو انہیں حضرت سعد رضی اللہ عنہ ملے اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے کہا۔ میں ( بھی ) تمہارے ساتھ ہوں ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، جو انہوں نے کیا وہ میں نہ کر سکا۔ان کے جسم پر تلواروں کی ضر بیں ، نیزوں کے وار اور تیروں کے نشانات اَسّی سے کچھ اُوپر پائے گئے تھے ۔ اور ہم کہا کرتے تھے کہ ان کے اوران کے ساتھیوں کے بارے میں ہی یہ آیت نازل ہوئی ہے ۔ (فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ).
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← حُمَيْدٍ ← يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 39 - Al-Maghazi Book › 26- This is what Abu Bakr preserved in anyone, and what he said about it. · Hadith 37917
