مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 107- فِي الرّجلِ يركب الدّابّة والبعِير ما يدعو بِهِ. · حديث 30343
30343- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَن سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ رَأَى رَجُلاً رَكِبَ دَابَّةً فَقَالَ : {سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ} ، قَالَ أَفَبِهَذَا أُمِرْت ، قَالَ : كَيْفَ أَقُولُ ؟ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانِي لِلإِسْلامِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَنَّ عَلَيَّ بِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنِي فِي خَيْرِ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ، ثُمَّ تَقُولُ : {سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هذا}.
حضرت ابو مجلز رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو سواری پر سوار ہوا پھر اس نے یہ دعا پڑھی ! اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے تابع کیا اور ہم اسے قبضہ میں کرنے والے نہ تھے ۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہیں کیا اس طرح پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے ؟ اس نے کہا : میں کیسے پڑھوں ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس طرح کہو: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اسلام کے لیے ہدایت بخشی ۔ سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعہ مجھ پر احسان کیا ۔ سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے بنایا مجھے بہترین امت میں جسے لوگوں کی نفع رسانی کے لیے بھیجا گیا ہے ، پھر یہ دعا پڑھو۔ اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا ۔
كَيْفَ أَقُولُ؟ ← أَفَبِهَذَا أُمِرْت ← {سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ}؟ ← أَبِي مِجْلَزٍ أَنَّ حُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ رَأَى رَجُلاً رَكِبَ دَابَّةً ← أَبِي هَاشِمٍ ← سُفْيَانَ، ← يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 107- In the leg, the animal and the camel ride what he calls. · Hadith 30343
