مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 74- ما دعا بِهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يوم بدرٍ ويوم حنينٍ. · حديث 30199
30199- حَدَّثَنَا قُرَادٌ أَبُو نُوحٍ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سِمَاكٌ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ أَبُو زَمِيلٍ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ اسْتَقْبَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْقِبْلَةَ ، ثُمَّ مَدَّ يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ أَنْجِزْ لِي مَا وَعَدْتنِي ، اللَّهُمَّ ائْتِنِي مَا وَعَدْتنِي ، اللَّهُمَّ إنَّك إِنْ تُهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةَ مِنْ أَهْلِ الإِسْلامِ فَلا تُعْبَدْ فِي الأَرْضِ أَبَدًا ، فَمَا زَالَ يَسْتَغِيثُ رَبَّهُ وَيَدْعُو حَتَّى سَقَطَ رِدَاؤُهُ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : {إذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّكُمْ فَاسْتَجَابَ لَكُمْ أَنِّي مُمِدُّكُمْ بِأَلْفٍ مِنَ الْمَلائِكَةِ مُرْدِفِينَ}.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے بیان کیا : غزوہ بدر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قبلہ رخ ہوئے ، اپنے ہاتھ پھیلائے اور یہ دعا مانگی : اے اللہ ! جو تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے تو مجھے عطا فرما ۔ اے اللہ ! اگر آپ نےاہل اسلام کی اس جماعت کو ہلاک کر دیا ۔ تو پھر کبھی بھی زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل اپنے رب سے فریا د کرتے رہے اور اس سے دعا مانگتے رہے ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چار زمین پر گر گئی ۔ تو پھر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی : ترجمہ : جب تم فریاد کر رہے تھے اپنے رب سے تو اس نے تمہاری فریاد سن لی ، ( اور فرمایا ) بے شک میں مدد دوں گا تمہیں ایک ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگا تار آتے جائیں گے۔
لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ اسْتَقْبَلَ النَّبِيُّ الْقِبْلَةَ ثُمَّ مَدَّ يَدَيْهِ ثُمَّ ← عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبُو زُمَيْلٍ ← سِمَاكٍ الْحَنَفِيِّ ← عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ← قُرَادٌ أَبُو نُوحٍ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 74- What the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, called on a full moon and a day of longing. · Hadith 30199
