مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 68- ما كان النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يقول إذا اشتدّ المطر. · حديث 30187
30187- حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ ، عَن حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سُئِلَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَرْفَعُ يَدَيْهِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، شَكَا النَّاسُ إلَيْهِ ذَاتَ جُمُعَةٍ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، قُحِطَ الْمَطَرُ ، وَأَجْدَبَتِ الأَرْضُ ، وَهَلَكَ الْمَالُ ، قَالَ : فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْت بَيَاضَ إبْطَيْهِ ، وَمَا فِي السَّمَاءِ قَزَعَةُ سَحَابٍ ، فَمَا صَلَّيْنَا حَتَّى إنَّ الشَّابَّ الْقَوِيَّ الْقَرِيبَ الْمَنْزِلِ لَيَهُمُّهُ الرُّجُوعُ إِلَى مَنْزِلِهِ ، قَالَ : فَدَامَتْ عَلَيْنَا جُمُعَةٌ قَالَ فقالوا يا رسول الله تَهَدَّمَتِ الدُّورُ وَاحْتَبَسَ الرُّكْبَانُ ، قَالَ : فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ سُرْعَةِ مَلالَةِ ابْنِ آدَمَ فَقَالَ : اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا لاَ عَلَيْنَا , قَالَ فأصحت السماء.
حضرت حمید رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دعا کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے ؟آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! جمعہ کے دن لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شکایت کی ۔ پس کہنے لگے : اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! بارش نہیں ہو رہی زمین خشک ہو گئی ، اور ،مال مویشی ہلاک ہو گئے ! حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ! پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کے لیے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے حتی کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا ۔اور آسمان میں کوئی بادل کا ٹکڑا نہیں تھا ۔ پس ہم نے نماز پڑھی تھی یہاں تک کہ ایک طاقت ور جوان جس کا گھر قریب ہی تھا اور وہ اپنے گھر کی طرف لوٹنے کا ارادہ کر رہا تھاحضرت انس ۔ فرماتے ہیں پس ایک ہفتہ مسلسل ہم پر بارش ہوتی رہی ہے ۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !گھر گر گئےاور سوار رک گئے!حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابن آدم کے اتنی جلدی تنگ آنےسے مسکرائے پھر یوں دعا فرمائی : اے اللہ ! ہمارے ارد گرد نازل فرما ، اور ہم پر مت نازل کر، انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : پس آسمان صاف ہو گیا ۔
نَعَمْ شَكَا النَّاسُ إلَيْهِ ذَاتَ جُمُعَةٍ فَقَالُوا ← سُئِلَ هَلْ كَانَ رَسُولُ اللهِ يَرْفَعُ يَدَيْهِ ← أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 68- The Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, would not have said if the rains were severe. · Hadith 30187
