مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29971
29971- حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَن حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَن شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، أَنَّهُ قَالَ : احْفَظُوا عَني مَا أَقُولُ لَكُمْ ، سَمِعْت رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ : إذَا كَنَزَ النَّاسُ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ فَاكْنِزُوا هَذِهِ الْكَلِمَاتِ اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُك الثَّبَاتَ فِي الأَمْرِ ، وَالْعَزِيمَةَ عَلَى الرُّشْدِ ، وَأَسْأَلُك شُكْرَ نِعْمَتِكَ ، وَأَسْأَلُك حُسْنَ عِبَادَتِكَ ، وَأَسْأَلُك قَلْبًا سَلِيمًا وَلِسَانًا صَادِقًا ، وَأَسْأَلُك مِنْ خَيْرِ مَا تَعْلَمُ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا تَعْلَمُ ، وَأَسْتَغْفِرُك لِمَا تَعْلَمُ ، إنَّك أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ.
حضرت شداد بن اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تم لوگ میری اس بات کو جو میں کہنے لگا ہوں اس کو یاد کرلو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم کویہ کہتے ہوئے سنا ہے جب لوگ سونا اور چاندی سے خزانہ بھرنے لگیں تو تم ان کلمات سے خزانہ بھرنا، اے اللہ! میں آپ سے دین میں ثابت قدمی کا سوال کرتا ہوں آپ کی نعمت کے شکر کرنے کا، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کی بہترین عبادت کرنے کا اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں تندرست دل کا اور سچی زبان کا ، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس بھلائی کا جو آپ جانتے ہیں، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس برائی سے جس کو آپ جانتے ہیں، اور میں آپ سے بخشش طلب کرتا ہوں اس گناہ سے جس کو آپ جانتے ہیں۔ بے شک تو غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے۔
رَسُولِ اللَّهِ ← احْفَظُوا عَني مَا أَقُولُ لَكُمْ ← شداد بن أوس أنه ← حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29971
