حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص بھی دنیا کی کسی مصیبت کی وجہ سے موت کی تمنا نہ کرے۔ اور لیکن اسے چاہیے کہ وہ یوں دعا کرے: اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرےحق میں بہتر ہو، اور مجھے وفات دے جب وفات میرے حق میں بہتر ہو۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← حُمَيْدٍ ← عبيدة بن حميد
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 34- Who used to say in his prayers: revive me, life would not have been good for me. · Hadith 29959
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 34- مَنْ كَانَ يقول فِي دعائِهِ : أحيِنِي ما كانت الحياة خيرًا لِي. · حديث 29960
حضرت مالک بن الحارث رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ یوں دعا کرتے: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کے علم غیب کے ساتھ ، اورمخلوق پر آپ کی قدرت کے ساتھ، کہ آپ مجھے زندہ رکھیں جب تک آپ جانیں کہ زندگی میرے میں بہتر ہے، اور مجھے وفات دے دیں جب آپ جان لیں کہ وفات میرے لیے بہتر ہے۔ اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں ظاہر اور پوشیدگی میں آپ کے خوف کا، اور میں آپ سے امیری اور فقیری میں میانہ روی مانگتا ہوں ، اور میں آپ سےسوال کرتا ہوں غصہ اور خوشی میں اعتدال کا۔ اے اللہ! میرے نزدیک اپنی ملاقات کو محبوب بنادے، اور اپنی ملاقات کے شوق کوبھی جونہ گمراہ کرنے والے فتنہ میں ہو اور نہ ہی کسی حالت تکلیف میں تکلیف دے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 34- Who used to say in his prayers: revive me, life would not have been good for me. · Hadith 29960
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 35- ما يستفتح بِهِ الدّعاء ؟. · حديث 29961
29961- حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عَن عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ : حدَّثَنَي إيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : مَا سَمِعْت رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتَفْتِحُ دُعَاء إِلاَّ يَسْتَفْتِحُهُ بِسُبْحَانَ رَبِّي الأَعْلَى الْعَلِيِّ الْوَهَّابِ.
حضرت سلمتہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلمکو کہ آپ نے دعا شروع فرمائی ہومگریہ کہ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ دعا شروع فرماتے تھے:پاک ہے میرا پروردگار، بڑاعالیشان، بلند و بالا اور سب کچھ عطا کرنےوالا ہے۔
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم! مجھے کوئی ایاز کر بتادیں جو پڑھتارہا کروں؟ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: کہو: اللہ کے سوا کوئی معبودنہیں وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ پاک ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، گناہوں سے بچنے اور نیکی پر لگنے کی طاقت صرف اللہ کی ذات کی طرف سے ہے جوز بردست غالب حکمت والا ہے۔حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں دیہاتی نے پوچھا یہ تو میرے رب کے لیے ہے اور میرے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا : کہ اے اللہ! مجھے بخش دے، اور مجھ پررحم فرما، اور مجھے ہدایت دے اور مجھے رزق عطا فرما۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29962
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29963
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نکلے پس گویا ہم چاہ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم ہمارے لیے دعا فرمائیں۔ آپ صلی اللہ و علیہ وسلمفرمایا: اے الله ! ہماری مغفرت فرما، اور ہم پر رحم فرما، اور ہم سے راضی ہو جا، اور ہم سے قبول فرما، اور میں جنت میں داخل فرمادے، اورہمیں آگ سے چھٹکارا عطا فرما اور ہمارے سارے معاملے کو درست فرما دے پھر ہم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ و علیہ وسلممز ید،د عافرمائیں تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا میں نے تمہارے سارے مسئلوں کو اکٹھا کر دیا ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29963
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29964
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت حصین رضی اللہ عنہ جو اسلام لانے سے قبل نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے :اے محمد صلی اللہ و علیہ وسلم! آپ صلی اللہ و علیہ وسلممجھے کیا چیز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ دعا پڑھا کرو اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، اور میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ آپ مجھے میرے صحیح معاملہ پرپختہ کر دیں۔ راوی فرماتے ہیں: پھر اس کے بعد حضرت حصین رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرلیا۔ اور پھر نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگے: میں نے پہلی مرتبہ بھی آپ صلی اللہ و علیہ وسلمسے یہی سوال کیا تھا اور اب میں پھر آپ صلی اللہ و علیہ وسلم سے یہ سوال کرتا ہوں: آپ صلی اللہ و علیہ وسلممجھے کیا چیز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: تویہ دعاپڑھ:اے اللہ! تو میری مغفرت فرماان کاموں سے جو میں نے پوشیدہ طور پر کیے، اور جو میں نے اعلانیہ کیے ، اور جو میں نے غلطی سے کیے، اور جو میں نے جان بوجھ کر کیے ، اور جو میں نے ناواقفیت سے کیے، اور جو میں نے جانتے بوجھتے ہوئے کیے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29964
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29965
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے چند ایسے کلمات سکھا دوں کہ اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اس کو یہ کلمات سکھاتا ہے پھرکبھی اس سے ان کلمات کو بھلا تا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو:اے اللہ! میں کمزور ہوں تو اپنی خوشنودی میں میری کمزوری کو طاقت سے بدل دے، اور میری پیشانی کو بھلائی کی طرف پکڑ لے، اور اسلام کو میری خوشنودی کی انتہا فرمادے۔ اے اللہ! میں کمزورہوں تو مجھے قوی بنا دے، اور میں ذلیل ہوں تو مجھے عزت بخش دے، اور میں فقیر ہوں تو مجھے رزق عطا فرما۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29965
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29966
حضرت عبد الله بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلمسے عرض کیا: آپ صلی اللہ و علیہ وسلممجھے کوئی ایسی دعا سکھلا دیں جو میں مانگا کروں؟ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا:تم یہ دعامانگو:اے اللہ! میں نے اپنے آپ پر بہت ظلم کیا ہے، اور صرف تو ہی گناہ کوبخش سکتا ہے پس تو مجھے بخش اپنی خاص بخشش کے ساتھ اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو بخشنے والا، رحم والا ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29966
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29967
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے چند ایسے کلمات سکھا دوں کہ جب تو ان کو پڑھے گاتو تیری بخشش کردی جائے گی۔ باوجود یہ کہ تو بخشا بخشایا ہے۔ الله کے سوا کوئی معبود نہیں جوبڑا برد بار ہے، ان کے سوا کوئی معبودنہیں جو کہ بلندو بالا عظمت والا ہے، پاک ہے ساتوں آسمانوں کا رب ، اور عرش کریم کا رب ہے، سب تعریفیں الله کےلیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29967
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29968
حضرت معاز رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم کاگزرایک آدمی پر ہوا جو یہ دعا کر رہا تھا: اے اللہ! میں تجھ سے صبر مانگتا ہوں ۔ تو رسول اللهصلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ سے مصیبت مانگی ہے پس تو اس سے صحت و عافیت کا سوال کر۔ اور آپ صلی اللہ و علیہ وسلم کا ایک اور آدمی پر بھی گزر ہوا جویہ دعا کر رہا تھا: اے اللہ! میں آپ سے کامل نعمت کا سوال کرتا ہوں۔ تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا:اے آدم کے بیٹے ! کیا تو جانتا ہے کہ مکمل نعمت کیا ہے؟ اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسولصلی اللہ و علیہ وسلم ! اس دعا سے میں نے خیر کے ارادہ کی امید کی ہے۔ آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: پس یقیناً مکمل نعمت جنت میں داخل ہونا اور جہنم سے بچنا ہے۔اور ایک اور آدمی پرگزر ہوا تو وہ یہ دعا کر رہا تھا: اے بزرگی اور اکرام و انعام والے ! تو آپ نے فرمایا: تیری و قبول کی جائے گی پس تو سوال کر۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29968
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29969
29969- حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأعمش عَنِ يزيد الرقاشي عَنِ أنس قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : ألظوا بـ : يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یاز الجلال والاکرام (اے بزرگی اور بخشش والے )کاورد کیا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29969
مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 36- مَا ذكِر فِيمن سأل النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أن يعلِّمه ما يدعو بِهِ فعلّمه. · حديث 29970
حضرت عبد الله بن الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن جعفر جو اپنے ایک بیٹے کے پاس تشریف لے گئے جو بیمار تھ اور اس کو صالح کہا جاتا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تو یہ کلمات کہہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ بڑا برد بارسخی ہے۔ پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا رب ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ! تو میری مغفرت فرما۔ اے اللہ! تو مجھ پر رحم فرما۔ اے اللہ! تو میری خطاؤں سے درگزر فرما۔ اے اللہ! تو مجھے معاف فرما، یقینا تو معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کلمات مجھے میرے چچا نے سکھلائے تھے اور انہیں یہ کلمات نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے سکھلائے تھے۔
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ ← إسحاق بن راشد ← مِسْعَرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 36- What was mentioned, who asked the Prophet, may God’s prayers and peace be upon him, to teach him what to call him and teach him? · Hadith 29970