مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 27- ما يدعى بِهِ لِلعامّةِ كيف هو ؟. · حديث 29935
29935- حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ : أَخْبَرَنِي مَنْ رَأَى عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ يَدْعُو وَهُوَ يَقُولُ بِإِصْبَعِهِ هَكَذَا يُشِيرُ بِهَا : اللَّهُمَّ زِدْ مُحْسِنَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ إحْسَانًا وَراجِعْ بِمُسِيئِهِمْ إِلَى التَّوْبَةِ ، ثُمَّ يَقُولُ هَكَذَا ، ثُمَّ يُدِيرُ بِإِصْبَعِهِ : وَحُطَّ مَنْ وَرَاءَهُمْ بِرَحْمَتِك.
حضرت عبید بن عبد الملک رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بتلایا ہے جس نے حضرت عمر بن عبد العزیزرحمتہ اللہ علیہ کو مقام عرفات میں کھڑے ہو کر یہ دعا مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔ وہ یوں فرمارہے تھے اور اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ بھی فرمارہے تھے۔ اے اللہ! تو امت محمد یہصلی اللہ و علیہ وسلم کے بھلائی کرنے والوں کی بھلائی میں اضافہ فرما، اور ان کے گناہ کرنے والوں کو تو بہ کی طرف پھیر دے۔ پھر اس طریقہ سے دعا فرمائی ، اور اپنی انگلی کوبھی گھمایا اور تو اپنی رحمت کے ساتھ ان کا پیچھے سے احاط فرما۔
مَنْ رَأَى عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ يَدْعُو وَهُوَ ← عُبَيْدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ← حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 27- What is called by the public, how is it? · Hadith 29935
