مصنف ابن أبي شيبة · 23- كتَاب الدُّعاء ‹ 1- [من الدعوات المأثورات في مناسبات شتى] · حديث 29731
29731- حدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ثَلاثًا ، قُلْنَا : نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ، فقال : تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، قلنا نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ , قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا ، وَمَا بَطَنَ ، قلنا نَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا , قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ ، قُلْنَا : نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا تم لوگ جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم (صحابہ رضی اللہ عنہ ) نے کہا: ہم جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، پھر فرمایا تم لوگ قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم نے کہا: ہم قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ فتنوں سے جو ظاہر ہیں اور جو ان میں سے چھپے ہوئے ہیں اللہ کی پناہ مانگو۔ ہم نے کہا: ہم ان فتنوں سے جو ظاہر ہیں اور جو چھپے ہوئے ہیں اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو ہم نے کہا: ہم دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔
زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، ← أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← أَبِي نَضْرَةَ ← الْجُرَيْرِيِّ، ← إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 23- The Book of Supplication › 1- [Of invitations invoked in various occasions] · Hadith 29731
