مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29698
29698- حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَن طَاوُوس , أَنَّ امْرَأَتَيْنِ ضَرَّتَيْنِ رَمَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى فَأَسْقَطَتْ جَنِينًا ، فَقَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِيهِ عَبْدًا ، أَوْ أَمَةً ، أَوْ فَرَسًا.
حضرت طاووس رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ دو سوکنیں آپس میں لڑ پڑیں ،اور ایک نے دوسرے کو کچھ مارا اور اس کا حمل ساقط کر دیا تو رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس معاملہ میں ایک غلام یا باندی یا گھوڑے کا فیصلہ فرمایا ۔
لَيْثٌ، ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29698
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29699
حضرت ابو الحسن رحمتہ اللہ علیہ جو کہ بنو نوفل کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں اور میری بیوی ہم دونوں غلام تھے ہیں میں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، پھر طلاق دینے کے بعد ہم دونوں کو آزاد کر دیا گیا، تو میں نے اپنی بیوی سے رجوع کرنے کا ارادہ کیا اور میں رجوع سے متعلق فتوی ٰ لینے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو انہوں نے فرمایا: اگر تم اس سے رجوع کرتے ہو تمہارے پاس ایک طلاق کا حق ہوگا اور دو طلاقوں کا حق ختم ہوگیا ہے کیونکہ رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم نے اسی طرح فیصلہ فرمایا ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29699
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29700
29700- حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَتَيْتُ عُمَرَ رضي الله ، عَنه وَهُوَ بِالْمَوْسِمِ فناديت مِنْ وَرَاءِ الْفُسْطَاطِ : أَلا إِنِّي فُلانُ بْنُ فُلانٍ الْجَرْمِيُّ ، وَإِنَّ ابْنَ أُخْتٍ لَنَا عَانَ فِي بَنِي فُلانٍ وَقَدْ عَرَضْنَا عَلَيْهِ قَضِيَّةَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم فأبى ؟ قَالَ : فرفع عمر جانب الفسطاط ، فقال : تعرف صاحبك ؟ فقَالَ : نَعَمْ ، فقال : هو ذاك ؛ انطلقا به حتى ينفذ لك قضية رسول الله صلى الله عليه وسلم قَالَ : وَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ الْقَضِيَّةَ كَانَتْ أَرْبَعًا مِنَ الإِبِلِ.
حضرت کلیب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں حج کے زمانے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، پس میں نے خیمہ کے پیچھے سےانہیں آواز دی، خبردار! میں فلاں بن فلاں قبیلہ جری کا باشندہ ہوں، اور بے شک ہمارا بھانجھا فلاں قبیلے والوں کی قید میں ہے اور ہم نے ان کے سامنے رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم کا فیصلہ پیش کیا ہے پس انہوں نے اس کو ماننے سے انکار کر دیا ہے؟ کلیب رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خیمہ کوایک جانب کو اٹھایا پھر فرمانے لگے تو اپنے ساتھی کو پہچانتا ہے؟ تو کلیب رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: جی ہاں! وہ سامنے ہے، پھر عمر نور رضی اللہ عنہ فرمایا : تم دونوں اس کے پاس جاؤ یہاں تک کہ تیرے لیے رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم کا فیصلہ نافذ کر دیا جائے گا کلیب رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: ہم کہہ رہے تھے کہ فیصلہ چار اونٹوں کا تھا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29700
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29701
حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے دوسری عورت کو اتنی زور سے مارا کہ اسکوقتل کردیا اور اس مردہ عورت نے ایک مرا ہوا بچہ جنا ۔شعبی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالا اور قاتلہ عورت کےبیٹے اور شوہر پردیت کا کچھ بار بھی نہیں ڈالا ، اور دیت کا فیصلہ مقتولہ عورت کے شوہر اور بچنے کے لیے کیا اور مقتولہ عورت کے عصبی رشتہ داروں کو اس دیت میں سے کچھ حصہ بھی نہیں دیا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29701
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29702
امام ابو جعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ سعید بن المسيب رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت مجاہد رحمتہ اللہ علیہ یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ النابغتہ کی دو بیویوں نے ایک دوسرے سے غیرت کھائی تو ان میں سے ایک نے خیمہ کی لکڑی اٹھا کر اس زور سے ماری کہ دوسری عورت نے مردہ بچہ جنا اور خود بھی مرگئ، پس یہ معاملہ رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم نے دیت کا بوجھ قاتلہ عورت کے خاندان والوں پر ڈالنے کا فیصد فرمایا۔ اور مردہ بچہ کی دیت میں ایک غلام یا باندی کا فیصلہ فرمایا تو قاتلہ عورت کا باپ یا چچا کہنے لگا : کیا ہم اس کی دیت ادا کریں جس نےنہ کچھ کھایا ہے نہ کچھ پیا ہے رویا ہے اور نہ ہی چلایا ہے، اور اس قسم کا خون رائیگاں جاتا ہے؟ تو رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص تو شاعر وہ جیسا کلام کرتا ہے، جی ہاں مردہ بچے کی دیت غلام یابا ندی ہوگی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29702
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29703
29703- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِشَاهِدٍ وَيَمِين المدعي ، فَقَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : وَقَضَى بِهِ عَلِيٌّ فِيكُمْ.
حضرت ابو جعفر رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایک گواہ ہونے کی صورت میں مدعی سے قسم لے کر فیصلہ فرمایا ہے ،پھر ابو جعفر رضی اللہ عنہ فرامانے لگے :حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بھی اسی طریقہ سے تمھارے درمیان فیصلہ کیا ہے۔
أَبِيهِ ← جَعْفَرٌ، ← سُفْيَانَ، ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29703
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29704
29704- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ : حدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، فِي رَجُلٍ قَتَلَ رَجُلاً وَأَمْسَكَهُ آخَرَ : أَنْ يُقتل القَاتل ويُحبس الممسك.
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایسے آدمی کے بارے میں جس نے کسی آدمی کو قتل کیا ہواور دوسرے آدمی نے اس مقتول کو روکا ہو ،یوں فیصلہ فرمایا ہے کہ قاتل کو قصا صاً قتل کیا جائےگا،او ر روکنے والے کو قید میں ڈال دیا جائے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29704
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29705
29705- حَدَّثَنَا وكيع ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابن أبي ذئب ، عن الحكم بن مسلم السالمي ، عن عبد الرحمن بن هرمز الأعرج قَالَ : قضى رَسُول اللهِ صلى الله عليه وسلم : أن لاَ تَجُوزُ شَهَادَةُ الظِّنَّةِ ، وَلا الْحِنَةِ ولا الجِنَّة.
حضرت عبد الرحمن ٰ بن لمز الاعرج رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا ہے کہ تہمت زدہ کی گواہی قبول کرنا جائز نہیں ہے اورنہ ہی دشمن کی اورنہ ہی مجنون کی گواہی قبول کرنا جائز ہے۔
قضى رَسُول اللهِ أن لاَ تَجُوزُ شَهَادَةُ الظِّنَّةِ وَلا الْحِنَةِ ولا الجِنَّة. ← عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ھُرْمُزَ الْاَعْرَجِ ← الحكم بن مسلم السالمي ← ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ← وَكِيعٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29705
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29706
حضرت حنش بن العتمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یمن میں شیر کو قید کرنے کے لئے ایک گڑھا کھودا گیا تو شیر اس میں گر گیا، پھر لوگوں نے کنویں کے سر پر ایک دوسرے کو دھکا دینا شروع کردیا۔ پس کنویں میں ایک آدمی گرنے لگا تو اس نے دوسرے آدمی کو پکڑ لیا پھر دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا اس طرح چار آدمی کنویں میں گر گئے اور سب ہلاک ہو گئے ، پس لوگ نہیں جانتے تھے کہ وہ اب کیا کریں؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمانے لگے اگر تم چاہوتو میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ کرتا ہوں جوتمہارے درمیان رکاوٹ ہوگا یہاں تک کہ تم لوگ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کے پاس جاؤ، اور کہا کہ دیت ان لوگوں پر ڈالتا ہوں جو کنویں کے منہ کے اردگرد تھے، یہ پہلا میں جو کنویں میں گرا تھا اسے دیت کا چوتھائی حصہ ملے گا اور دوسرے کو دیت کا تیسرا حصہ ملے گا اور تیسرے کو دیت کا آدھاصہ ملے گا اور چوتھے شخص کو دیت ملے گی ، حضرت حنش بن المعتر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب لوگ اس فیصلہ پر رضا مند ہو گئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلہ کے متعلق بتلایا تو نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس فیصلہ کو نافذ فرمادیا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29706
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29707
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا: جب کبھی تیرے پاس دو آدمی کوئی مسئلہ لے کر آئیں تو کبھی بھی پہلے کے حق میں فیصلہ مت دو جب تک کہ دوسرے کی بات نہ سن لو، پھر یقیناً تو عنقریب دیکھے گا کہ تو نے کیسے فیصلہ کیا ہے؟ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے ۔ پھر اس کے بعد سے میں ہمیشہ ایسے ہی فیصلہ کرتا ہوں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29707
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29708
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے مجھے یمن والوں کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تا کہ میں ان کے درمیان فیصلہ کروں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسولصلی اللہ و علیہ وسلم ! مجھے تو فیصلہ سے متعلق کوئی علم نہیں ہے؟ تو نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے اپناہاتھ مبارک میرے سینہ پر مارا اور فرمایا: اے اللہ اس کے دل کو ہدایت نصیب فرما اور اس کی زبان کو سیدھا فرما دے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب سے میں اس جگہ میں بیٹھا ہوں تو مجھے کبھی بھی دو بندوں کے درمیان کسی فیصلہ میں شک نہیں ہوا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29708
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29709
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہصلی اللہ و علیہ وسلم کے پاس حاضر تھا، آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے حمل ساقط کر نے کے جھگڑے میں ایک غلام یا با ندی کا فیصلہ فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کسی آدمی کولا ؤ جوتمہارے حق میں گواہی دیں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29709