مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29686
29686- حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : قضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي الذَّكَرِ إِذَا اسْتُؤْصِلَ ، أَوْ قُطِعَتْ حَشَفَتُهُ الدِّيَةَ مِئَة مِنَ الإِبِلِ.
حضرت زھری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے آلہ تناسل کے بارے میں جبکہ اسے جڑ سے کاٹ دیا گیا ہو یا اس کے سرے کو کاٹا گیا ہو دیت یعنی سو اونٹوں کا فیصلہ فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29686
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29687
امام ز ہری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے بلایا اور قیامت کے متعلق پوچھا؟ اور کہنے لگے کہ میرا یہ خیال ہورہا ہے کہ میں اس کو ختم کر دوں ۔ کیونکہ ایک بد و آ کر گواہی دیتا ہے اور اسی طریقہ سے ایک ایسا آدمی جو موقع سے غائب ہوتا ہے وہ آتا ہے اور وہ گواہی دےدیتا ہے۔ تو امام ز ہری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اے امیر المومنین! اس کو ختم کرنا آپ کی استطاعت میں نہیں ہے کیونکہ خود رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم نے اور ان کے بعد خلفاء راشدین نے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29687
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29688
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے زمین کا فیصلہ اس کے آباد کرنے والے کے لیئے فرمایا اور یہ کہ اس کے بعد والوں کے لیے کچھ نہیں ہو گا۔اس میں دینے والے کی کسی شرط یا استثنا ء کا اعتبار نہیں ہو گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29688
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29689
29689- حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِابْنَةِ حَمْزَةَ لِجَعْفَرٍ ، وَقَالَ : إِنَّ خَالَتَهَا عَندَهُ ، وَالْخَالَةُ وَالِدَةٌ.
حضرت سید محمد باقر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی پرورش میں دینے کا فیصلہ فرمایا اور کہا کہ بے شک حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کی خالہ جعفر رضی اللہ عنہ کے نکاح میں ہیں اور خالہ والدہ کی طرح ہوتی ہیں۔
أَبِيهِ ← جَعْفَرٌ، ← حَفْصٌ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29689
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29690
29690- حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْمُوضِحَةِ فَصَاعِدًا ؛ قَضَى فِي الْمُوضِحَةِ : بِخَمْسٍ مِنَ الإِبِلِ ، وَفِي المنقَّلة : خمس عشرة ، وفي المأمومة : الثلث ، وفي الجائفة : الثلث.
حضرت مکحول رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے سر یا چہرے کے اس زخم میں جو ہڈی تک پہنچ جائے یا اس سے بڑھ جائے یوں فیصلہ فرمایا کہ جو زخم ہڈ ی تک پہنچ جائے اس میں پانچ اونٹ ہیں اور وہ زخم جوہڈی کوتوڑ کر اس کی جگہ سے ہٹادے اس میں پندرہ اونٹ ہیں ۔ اور جو زخم ام الدماغ تک پہنچ جائے اس میں کل دیت کے تیسرے حصے کا فیصلہ فرمایا اور جوزخم پیٹ کے اندرتک جائے اس میں بھی دیت کے تیسرے حصے کا فیصلہ فرمایا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29690
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29691
29691- حَدَّثَنَا عبد الرحيم بن سليمان ، عن أشعث ، عن الزهري قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي الصُّلْبِ الدِّيَةَ.
امام زہری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نےکمر کی ریڑھ کی ہڈی میں مکمل دیت کا فیصلہ فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29691
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29692
29692- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَن دَاوُد بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : كَتَبَ إِلَيَّ أَخٌ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ : لِمَنْ قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم بِابْنِ الْمُلاعَنَةِ ؟ فَكَتَبْت إِلَيْهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى بِهِ لأُِمِّهِ ، هِيَ بِمَنْزِلَةِ أَبِيهِ وَبِمَنْزِلَةِ أُمِّهِ.
حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ بنوزریق کے ایک بھائی نے مجھے خط لکھ کر پوچھا؟ کہ لعن کرنے والی کے بچے کا فیصلہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم نے کسی کے حق میں فرمایا تھا؟ تو میں نے جواب میں اس کی طرف لکھا کہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم نے ماں کے حق میں اس بچے کافیصد فر مایا تھا کہ وہ اس بچے کے لیے باپ کے درجہ میں بھی ہے اور ماں کے درجہ میں بھی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29692
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29693
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب قریش مکہ نے حجر اسود کو اٹھا کر اس کی جگہ پر رکھنے کا ارادہ کیا تو ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ تو انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان وہ فیصلہ کرے گا جو سب سے پہلے اس گلی سے نکلے گا، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلمپہلے شخص تھے جو ان کے پاس تشریف لائے۔ پھر آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ان کے درمیان میں فیصلہ فرمایا کہ سب لوگ مل کر حجر اسود کو ایک چادر میں رکھیں، پھر تمام قبائل والے اکٹھے اس چادر کو اٹھائیں۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29693
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29694
حضرت عمر بن خلدة الانصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اپنے ایک دوست کے معاملہ میں جو کہ قرض میں پھنس گیا تھا یعنی وہ مفلس اور دیوالیہ ہو گیا تھاتو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں جومرگیا ہو یا مفلس ہوگیاہویوں فیصلہ فرمایا کہ صاحب مال جب اپنامال بعینہ اس کے پاس پائے تو وہ اپنے مال کازیادہ حق دار ہے البتہ اگر مالک اپناحق پورا پورا چھوڑ دے تو ٹھیک ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29694
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29695
29695- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُه يَقُولُ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم بِالْجِوَارِ.
حضرت شعبی رحمتہ اللہ علیہ فرماتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے پڑوس کو (شفعہ میں )معیار حق قرار دیا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29695
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29696
29696- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ علي بْنِ مُبَارَكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ نَضْرَةَ بْنَ أَكْثَم تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَهِيَ حَامِلٌ ، فَفَرَّقَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمَا ، وَقَضَى لَهَا بِالصَّدقة.
حضرت سعید بن المسیب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نضرہ بن اکثم نے ایک حاملہ عورت سےشادی کی ۔تو رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان تفریق کر دی اور عور ت کے حق میں مہر کا فیصلہ فرمایا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29696
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29697
29697- حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَن يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ : مَنْ يَعْلَمُ قَضِيَّةَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْجَدِّ ، فَقَالَ : مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيّ فِينَا قَضَى بِهِ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم ، قَالَ : بمَاذَا ؟ قَالَ : السُّدُسُ ، قَالَ : مَعَ مَنْ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِي ، قَالَ : لاَ دَرَيْت فَمَاذَا تُغْنِي إِذًا.
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دن فرمایا کہ کون دادا سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم کے فیصلہ کو جانتا ہے؟ تو معقل بن یسار الحمر نی رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ہمارے ایک آدی کے بارے میں آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس کا فیصد فرمایا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ کسی چیز کا؟ وہ کہنے لگے ! چھٹے حصے کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہارے ساتھ کون شخص اس بات کی گواہی دے گا ؟ معقل رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: کہ میں کسی کونہیں جانتا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو نہیں جانتا! تب کیا فائدہ؟
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29697