حضرت ابوسعیدالا عسم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے غلام اور اس کے آقا کے بارے میں دو فیصلے فرمائے ہیں: غلام کے بارے میں یہ فیصد فر مایا کہ جب وہ دارالحرب سے اپنے آقا سےپہلے نکل آیا تو وہ آزاد ہو گا۔ پھر اگر غلام کے بعد آقا بھی نکل آیاتو غلام کو واپس لوٹا یانہیں جائے گا اور اگر آقاغلام سے پہلے دارالحرب سے نکل آیا پھر اس کے بعد غلام کا تو غلام کو آقا کی طرف لوٹایا جائے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29674
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29675
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلملعان کرنے والے زوجین کے درمیان تفریق کی اور یہ فیصلہ فرمایا کہ آدمی کے زمہ نہ ہی عورت کی رہائش ہے اور نہ ہی نفقہ ہے اس لیے کہ وہ دونوں بغیر طلاق کے جدا ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ عورت متوفی عنھا زوجھا کے قبیل میں سے ہے اور یہ فیصلہ فر مایا کہ اس عورت کے بچے کو باپ کی طرف منسوب نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس عورت پر تہمت لگائی جائے گی اورنہ ہی اس کے بچہ پر تہمت لگائی جائے گی اور جس نے عورت پر یا اس کے بچہ تہمت لگائی تو اس پر حد قذف جاری ہو گی۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29675
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29676
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی غلام فروخت کیا اور اس غلام کے پاس کچھ مال تھا تو وہ مال فروخت کرنے والے کو ملے گا مگر یہ کہ خریدنے والا شرط لگادے۔ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ایسے ہی فیصلہ فرمایا تھا۔
أَبِيهِ ← جَعْفَرٌ، ← حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29676
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29677
حضرت ضمرہ بن حبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے گھر کے کام کاج کی ذمہ داری حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے ذمہ لگائی اور گھر سے باہر کا کام کاج کی ذمہ داری حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سونپی ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29677
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29678
29678- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شَيْءٍ فِي الأَرْضِ وَالدَّارِ وَالْجَارِيَةِ وَالدَّابَّةِ ، فَقَالَ عَطَاءٌ إِنَّمَا الشُّفْعَةُ فِي الأَرْضِ وَالدَّارِ ، فَقَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ : تَسْمَعَني لاَ أُمَّ لَكَ أَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم وَتَقُول هَذَا ؟.
حضرت ابن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ و علیہ وسلم نے ہر چیز میں شفعہ کا فیصلہ فرمایا: زمین ہو، گھر ہو، باندی ہو، جانور ہو تو عطا ء رحمتہ اللہ علیہ نے کہا کہ شفع تو صرف گھر اور زمین میں ہوتا ہے تو ابن ابی ملیکہ نے فرمایا! تیری ماں مرے! تو نے سنا نہیں؟ میں کہہ رہا ہوں : رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا ہے، اور تو یہ بات کہہ رہا ہے؟؟
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29678
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29679
حضرت عکرمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللهصلی اللہ و علیہ وسلم نے انصار کے ایک آدمی کے لئے جس کو بنو عدی کے آزاد کردہ غلام نے قتل کر دیا تھا بارہ ہزار (12000) کی دیت کا فیصلہ فرمایا۔ اور انہیں لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی اور نہیں دیا ان لوگوں نے بدلہ مگر یہ کے اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو غنی کر دیا ۔
عِكْرِمَةَ، ← عَمْرٍو، ← ابْنُ عُيَيْنَةَ،
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29679
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29680
حضرت علقمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ ہمارے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور ابھی نہ اس کا مہر مقرر کیا تھا اور نہ ہی ہمبستری کی تھی کہ وہ آدمی مر گیا؟ تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم سے جدا ہوا ہوں تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کیا گیا جواس سوال سے زیادہ بھاری ہو! عکرمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آپ کو اس مسئلہ میں ایک مہینہ تک شک و شبہ میں مبتلا رہے پھر فرمایا کہ عنقریب میں اس مسئلہ میں اپنی ذاتی رائے پیش کرتا ہوں پس اگر وہ درست ہوئی تو اللہ تعالی کی جانب سے ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو وہ رائے میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہوئی، میری رائے یہ ہے کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا نہ اس سے کم نہ اس سے زیادہ، اور اس عورت کو وراثت بھی ملے گی اور اس عورت پر فوت شده زوج کی عدت گزارنا واجب ہوگی تو قبیلہ اشجع کے چند لوگ کھڑے ہوئے اور کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ہماری ایک عورت کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا جو آپ نے فیصلہ کیا ہے اور اس عورت کا نام بروع بنت واشق تھا۔ عکرمہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو جتنا اس دن خوش دیکھاکبھی اتنا خوش نہیں دیکھا تھا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29680
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29681
حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے ایک آدمی نے اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں ایک کھجور کا درخت دے دیا۔ جب اس کی والد فوت ہو گئیں تو وہ کہنے لگا کہ میں اپنے کھجور کے درخت کا زیادہ دار ہوں لیکن نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس درخت کے میراث ہونے کا فیصلہ فرمایا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29681
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29682
29682- حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زكريا بن أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَن خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ : حدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي ضرَارٍ قَالَ : اخْتَصَمَ رَجُلانِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَضَى عَلَى أَحَدِهِمَا ، قَالَ : فَأَحدَّ كَأَنَّهُ يُنْكِرُ وَيَرَى غَيْرَ ذَلِكَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم : إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَقْضِي بِمَا أَرَى ، فَمَنْ قَضَيْت له مِنْ حق أَخِيهِ شَيْئًا فَلا يَأْخُذْهُ.
حضرت محمد بن ابی ضرار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوئی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ و علیہ وسلم نے ان دونوں میں سے ایک کے خلاف فیصلہ فرما دیا، محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ وہ آدمی گھورنے لگا، گویا وہ نبی صلی اللہ و علیہ وسلم کے فیصلے کا انکار کر رہا تھا اور اس کے برخلاف چاہ رہا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں صرف انسان ہوں جو مناسب سمجھتا ہوں میں وہ فیصلہ کردیتا ہوں ۔ پس اگر میں نے کسی کے لیے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کر دیا ہوتو اس کو چاہیے کہ وہ اس کونہ لے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29682
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29683
29683- حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَن مَخْلَدِ بْنِ خُفَافِ بْنِ إِيمَاء بْنِ رَحْضَةَ الْغِفَارِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَضَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم : أَنَّ خَرَاجَ الْعَبْدِ بِضَمَانِهِ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے غلام سے استفادے کا فیصلہ اس کے حق میں فرما یا ہے جو اس کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29683
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29684
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ میرے پاس جھگڑے لے کر آتے ہوں اور میں تو ایک انسان ہی ہوں ، اور شاید ک تم میں سے کچھ لوگ دوسروں کی نسبت اپنی دلیل کواچھا کر کے بیان کرتے ہیں تو میں جو کچھ تم سے سنتا ہوں اس کی بنیاد پر تمہارے درمیان فیصلہ کر دیتا ہوں ۔ پس جس کسی کے لیے بھی میں نے اس کے بھائی کے حق میں فیصلہ کر دیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو نہ لے کیونکہ میں نے اس کو آگ کا ایک ٹکڑادیا ہے جو وہ قیامت کے دن لے کر آئے گا۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29684
مصنف ابن أبي شيبة · 22- كِتاب أقضِيةِ رسولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم ‹ 184- فِي السَّكْرَانِ يَقْتُلُ. · حديث 29685
حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے بارے میں دعویٰ کیا ،ان دونوں میں سے کسی کے پاس بھی گواہ نہیں تھے ،تو رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم نے اس جانور کا دونوں کے حق میں فیصلہ فرما دیا ۔
Musannaf Ibne Abi Shaibah · 22- The book of Quddiyah, the Messenger of God, may God bless him and grant him peace › 184- When he is drunk, he is killed. · Hadith 29685